Lodhran Today
June 18, 2025 at 07:12 PM
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) خانیوال کی کاروائی ۔ ڈکیتی ، اقدام قتل ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور سرقہ وہیکلز کی متعدد وارداتوں میں شامل خطرناک 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔
مورخہ 18.06.2025 بوقت 09:10 بجیرات ٹیم CCDخانیوال بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم جناح آبادی پیرووال موجود تھے کہ بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ 4 کس نامعلوم اشخاص 6 والی پلی 80/10Rنزد پیرووال جنگل ناکہ لگا کر ڈکیتی کررہے ہیں ، اطلاع کو معقول جانتے ہوئے ٹیم CCDخانیوال فوراً ادھر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اسلحہ آتشیں سے جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس پارٹی نے نیچے لیٹ کر حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی آڑ لے کر اکا دکا ہوائی فائر کیے ، ملزمان جلدی میں ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہوکر فائرنگ کرتے رہے ، اس دوران 2 کس ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید مضروب ہوکر گر گئے جب کہ بقیہ 2 کس ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بسواری موٹرسائیکل 125 بطرف مخدوم پور فرار ہوگئے۔ مضروب ملزمان کو برائے علاج معالجہ ریسکیو 1122 کو بلوایا گیا جو کہ ریسکیو 1122 نے آکر ملزمان کو چیک کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکے تھے۔ جاں بحق 2 کس ملزمان کے ہاتھوں کے قریب 2 کس پسٹل 30 بور پڑے تھے۔ جاں بحق ملزمان کو بذریعہ 1122 روانہ ہسپتال کا کیا گیا۔
جاں بحق شدہ ملزمان کی شناخت (1) محمد وسیم ولد محمد قاسم قوم موچی سکنہ کوہی والا (2) عدنان عرف کامران مہدی ولد غلام شبیر سکنہ ککڑہٹہ خانیوال کے ناموں سے ہوئی ۔ پڑتال ریکارڈ کرنے متذکرہ بالا ملزمان ڈکیتی ، اقدام قتل ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور سرقہ وہیکلز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع خانیوال کی اولین ترجیح ہے۔
❤️
👍
😂
4