🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
June 12, 2025 at 07:05 AM
*⭕ قاہرہ ایئرپورٹ میں غصے کی گونج: "افسوس! افسوس! ڈالروں کے بدلے غزہ کو بیچ دیا گیا"* بین الاقوامی قافلہ "الصمود" کے اراکین اُس وقت شدید غصے میں آ گئے جب مصری سیکیورٹی اداروں نے انہیں قاہرہ ایئرپورٹ پر روک کر رفح بارڈر کی طرف روانگی سے منع کر دیا اور ان کی جبری ملک بدری کا فیصلہ سنایا۔ قافلے کے اراکین، جن میں عرب اور یورپی ممالک کے درجنوں انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں، نے قاہرہ ایئرپورٹ پر "یاللعار، یاللعار، باعوا غزہ بالدولار" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ان نعروں میں نہ صرف غزہ کی مسلسل محاصرے والی صورتحال پر غم و غصہ جھلک رہا تھا، بلکہ ان عرب حکومتوں کے خلاف احتجاج بھی تھا جو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے سیاسی اور معاشی مصلحتوں کا شکار ہو چکی ہیں۔ یہ منظر اس حقیقت کا کربناک اظہار ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد صرف قابض سے ہی نہیں بلکہ ان قوتوں سے بھی لڑ رہی ہے جو ظاہری طور پر بھائی ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں مگر عملاً راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ Voice Of Al Quds 🇵🇸
😢 😭 👍 💔 💦 🤲 🥹 23

Comments