
🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
June 12, 2025 at 01:53 PM
*⭕ مصری حکام کی یہود نواز اور اسلام دشمن پالیسی بے نقاب — "صہیونیوں" کو طابا بارڈر سے گزرنے کی اجازت، غزہ کے حامیوں کو واپسی پر مجبور کر دیا گیا*
ذرائع کے مطابق، گذشتہ ہفتے "عید الفصح العبری" کے موقع پر 40 ہزار سے زائد صہیونی آبادکار مصر کے طابا بارڈر کے راستے جزیرہ نما سیناء میں داخل ہوئے تاکہ اپنے مذہبی تہوار کی تعطیلات گزار سکیں۔ یہ اجازت مصری حکومت کی جانب سے بلا کسی رکاوٹ دی گئی۔
دوسری جانب، انسانی ہمدردی کے تحت غزہ کے لیے نکالی جانے والی "قافلہ صمود" میں شریک سیکڑوں عالمی کارکنان کو قاہرہ ایئرپورٹ پر روکا گیا اور انہیں مصر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا گیا۔ مصری پولیس نے نہ صرف ان کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی بلکہ متعدد کو واپس روانہ بھی کر دیا۔
یہ دہرا معیار بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جہاں ایک طرف قابض ریاست کے شہریوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے، وہیں مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والوں کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے۔
Voice Of Al Quds 🇵🇸

😢
❤️
☝
🇵🇸
🙏
🤲
20