🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
June 16, 2025 at 04:41 AM
*🔴 ملائیشیا کا بڑا اقدام: غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ایک ہزار کشتیوں پر مشتمل بیڑہ تیار کرنے کا اعلان* کوالالمپور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ملائیشیا کی سول سوسائٹی تنظیموں نے غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ "مادلین" کشتی کی کامیابی کے بعد اب ملائیشیا دنیا کی سب سے بڑی بحری امدادی مہم شروع کرنے جا رہا ہے۔ ملائیشین اسلامک آرگنائزیشنز کونسل کے صدر عزمی عبد الحمید نے تصدیق کی ہے کہ عالمی سطح پر مختلف اداروں اور تنظیموں سے ہونے والے رابطوں کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں، اور ایک ہزار کشتیوں پر مشتمل ایک عظیم بیڑہ غزہ کے لیے روانہ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ یہ اقدام غزہ کے محصور عوام کو امداد پہنچانے، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ Voice Of Al Quds 🇵🇸
Image from 🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی: *🔴 ملائیشیا کا بڑا اقدام: غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ایک ہزار کشتیوں ...
👍 ❤️ 🤲 🫀 11

Comments