🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
June 18, 2025 at 05:03 AM
*⭕ غزہ میں بچوں کی خوراک ختم، غذائی بحران سنگین حدوں کو چھونے لگا: ڈاکٹر احمد الفرا* غزہ – مجمع ناصر الطبي میں شعبہ اطفال و زچگی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شیر خوار بچوں کے دودھ کی شدید قلت ایک "تباہ کن صحت بحران" کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو آنے والے دنوں میں بچوں کی بقاء اور ذہنی و جسمانی نشوونما پر ناقابلِ تلافی اثرات ڈال سکتی ہے۔ ڈاکٹر الفرا کے مطابق، غزہ کی تمام اسپتالوں میں بچوں کے لیے استعمال ہونے والے تمام اقسام کے مصنوعی دودھ – چاہے وہ عام ہوں یا علاجی – مکمل طور پر ناپید ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر نوزائیدہ سے لے کر تین سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے درکار فارمولا دودھ (درجہ 0 تا 3) گزشتہ چار ماہ سے ایک بھی ڈبہ غزہ میں داخل نہیں ہو سکا۔ اس سنگین قلت کے سبب اسپتالوں کے طبی عملے کو ماؤں سے قدرتی دودھ پر انحصار کرنے کی تلقین کرنی پڑ رہی ہے، لیکن خوراک کی عدم دستیابی، سرطان جیسی بیماریوں یا کیموتھراپی کے باعث بہت سی مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے قابل نہیں رہتیں، جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر الفرا نے انکشاف کیا کہ مجمع ناصر روزانہ دس کے قریب ایسے بچے وصول کرتا ہے جو شدید غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں، مگر مستقل ہجوم کے باعث تمام مریضوں کا علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک غذائی قلت کے باعث تقریباً 60 بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زندگی کے ابتدائی تین برسوں میں غذائیت کی کمی بچے کی ذہنی و نفسیاتی صلاحیتوں پر مستقل اثر ڈالتی ہے، جو عمر بھر اس کا پیچھا کرتی ہے۔ عالمی اداروں، انسان دوست حکومتوں اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر بچوں کے لیے خوراک اور دودھ کی ترسیل یقینی بنائیں تاکہ اس انسانی المیے کو مزید گہرا ہونے سے بچایا جا سکے۔ Voice Of Al Quds 🇵🇸
Image from 🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی: *⭕  غزہ میں بچوں کی خوراک ختم، غذائی بحران سنگین حدوں کو چھونے لگا: ڈا...
😢 🤲 😭 🙏 ❤️ 19

Comments