
Kashaf Islamic Official Institute
May 23, 2025 at 04:36 AM
۔💖┄┅════❁﷽❁════┅┄💖
••• درود پاک سے منہ میٹھا کیجیے •••
آج جمعہ ہے اور جمعہ کے دن درود پاک کثرت سے پڑھنے کا بہت اجرو ثواب ہے, جمعہ کے دن سورت کہف کی بھی ضرور تلاوت کیا کریں, جمعہ کے روز سورت کہف ایک بار پڑھنے کا بہت زیادہ ثواب ملتا ہے۔۔،
اللہ کے واسطے ہمیشہ اپنی زبان کو درودِپاک اور ذکرِ الٰہی سے تر رکھا کریں, اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ (آمین ثم آمین یا رب العالمین)
تمام معزز ممبرز آج جمعتہ المبارک کے بابرکت دن کثرت سے آقاکریمﷺ پر درود پاک پڑھ کر شام کو تعداد جمع کرایئں ۔
اپنی دعاؤں میں مجھے بھی ضرور یاد رکھئےگا۔ جزاکم اللہ خیرا
( اللهم صل على محمد ... )
👈 سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله - صلی الله عليه وسلم - نے فرمایا :
❐ "أكثِروا الصَّلاةَ علي يومَ الجمُعةِ و ليلةَ الجمُعةِ ، فمَن صلَّى علي صلاةً صلَّى الله عليِه عَشرًا."
"جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے !"
📕 - [ صحيح الجامع : ١٢٠٩ ]
👈 امام شافعی رحمه الله فرماتے ہیں :
"مجھے ہر حال میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے دورد بھیجنا پسند ہے، مگر جمعہ کے دن اور رات کو بہت ہی محبوب ہے۔"
📕 - [ الأم : ٢٣٩/١ ]
👈 امام ابن حجر رحمه الله نقل کرتے ہیں :
"نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے !"
📕 - [ بذل الماعون : ٣٣٣ ]
حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا
تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے”۔
ابوداوٴد، ابن ماجہ
مکمل پڑھیں (اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِداَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَم اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد)
یا مختصر پڑھیں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم), بس بس نبیء مہربانﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہیں.
آقاکریمﷺ پر درود و سلام گروپ کا مقصد نبیء مہرباںﷺ پر کروڑوں درود و سلام بھیجنا اور تمام مسلمانوں کو درود و سلام پڑھنے کی عادت ڈالنا ہے, ایسا کرنے سے ہم سب کو کیا کیا فوائد حاصل ہوں گے, وہ آپ سب لوگ مسلمان ہونے کے ناطے بخوبی جانتے ہیں, ویسے میں نے بھی اس تحریر کے نیچے مختصراََ فائدے بیان کر دیئے ہیں, گروپ جوائن کریں اور نیچے دی گئی ہدایات بھی ضرور پڑھ لیں.
کب اور کتنا پڑھیں?
کوشش کریں اگر ہو سکے تو باوضو ہو کر (ضروری نہیں ہے, ویسے بھی پڑھ سکتے ہیں) اُٹھتے, بیٹھتے, چلتے پھرتے, لیٹے ہوۓ, گھر کے آفس کے کام کرتے ہوۓ, جب جب ذہن میں آ جاۓ, بار بار پڑھیں, مکمل پڑھیں، (اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِداَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَم اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد)
یا مختصر پڑھیں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم),
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
الصلاۃ و السلام علیک یا رسول
بس بس نبیء مہربانﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہیں..
آخر کیوں پڑھیں؟
میں آپ کو یقین دلاتی ہوں ، درود پڑھنے کی یہ عادت آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کر دے گی, آپ کا ہر بگڑا کام سنور جاۓ گا, بہت جلد آپ کی ہر آرزو حسرت مراد پوری ہو جاۓ گی، آپ کی زندگی میں سکون آ جاۓ گا, آپ کے رزق میں جان و مال اور ایمان میں برکت ہو جاۓ گی,آپ کی دعائیں قبول ہونا شروع ہو جائیں گی, آپ کے حُسن کو چار چاند لگ جائیں گے اور چہرہ نورانی ہو جاۓ گا اور آپ جنت کے حقدار بن جائیں گے انشاء اللہ تعالٰی. اللہ تبارک تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو (آمین ثم آمین یا رب العالٰمین)۔۔
💖-┄┅════❁ﷺ❁════┅┄💖
❤️
2