Faisal Khan Tarakai

Faisal Khan Tarakai

1.7K subscribers

Verified Channel
Faisal Khan Tarakai
Faisal Khan Tarakai
June 17, 2025 at 01:32 PM
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں عنقریب نئے پروگرام علم پیکٹ (ILMpact) کا آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام سے صوبے کے 8 اضلاع کے 80 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت علم پیکٹ پروگرام کے سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ فہیم سجاد، مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز فیض عالم، ڈائریکٹر ایجوکیشن ناہید انجم، ڈائریکٹر ڈی پی ڈی مطہر خان، پارٹنر آرگنائزیشنز اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ علم پیکٹ (ILMpact) پروگرام کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کریں گے۔ یہ پروگرام بٹگرام، مانسہرہ، صوابی، بنیر، شانگلہ، خیبر، مہمند اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں شروع کیا جائے گا جس کے تحت کے جی، گریڈ ون، گریڈ ٹو اور دیگر پرائمری کلاسز کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کو کم کرنا اور ڈراپ آؤٹ طلباء کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لانا ہے۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ پروگرام کے تحت اساتذہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جائے گی، ماسٹر ٹرینرز اور لیڈ ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جائیں گے اور تربیت کا دائرہ منتخب تمام سکولوں تک بڑھایا جائے گا۔ پیرنٹس ٹیچرز کونسلز اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو بھی مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ سکولوں میں انتظامی اور تدریسی معیار بہتر بنایا جا سکے۔ فیصل خان ترکئی نے ہدایت کی کہ پارٹنر آرگنائزیشنز کو این او سی کے حصول میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تاکہ پروگرام بروقت شروع کیا جا سکے۔ سکولوں کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور فرسٹ و سیکنڈ شفٹ سکولوں کا انتخاب جلد از جلد فائنل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اخراجات پر کنٹرول رکھا جائے اور پروگرام کا زیادہ سے زیادہ فائدہ طلباء کو پہنچایا جائے۔ مقامی رہنماؤں اور کمیونٹی کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا جائے تاکہ کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس میں پارٹنر آرگنائزیشنز کے نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کی اب تک کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزیر تعلیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم نے تمام شراکت داروں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ #kpeducation #ilmpact #faisaltarakai #educationforall
❤️ 👍 3

Comments