AJK PSC, NTS & Career Guidance
AJK PSC, NTS & Career Guidance
June 1, 2025 at 12:32 PM
1.تشبیہ کس زبان کا لفظ ہے؟ عربی 2.تشبیہ کے لغوی معنی کیا ہیں؟ مانند قرار دینا,ایک جیسا 3.تشبیہ کا لفظ نکلاہے؟ شبہ سے 4.شبہ کے معانی کیا ہیں؟ مماثلث 5.تشبیہ کے لیے کیا ضروری ہے؟ مشترکہ خوبی یا وصف 6.تشبیہ میں کسی چیز کو دوسری چیز کی مانند قرار دیا جاتا ہے؟ صفت کی بنا پر 7.تشبیہ دینے کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ مشترک خوبی 8.علم بیان کی رو سے تشبیہ کیا ہے؟ کسی چیز کو کسی مشترک خوبی کی بنا پر دوسری چیز کی مانند قرار دینا تشبیہ ہے۔ 9.تشبیہ کی بنیاد کیا ہوتی ہے؟ حقیقت 10.تشبیہ کے ارکان کی تعداد؟ پانچ 11.تشبیہ کے ارکان کونسے ہیں۔ مشبہ،مشبہ بہ،حرفِ تشبیہ، وجہ تشبیہ، غرضِ تشبیہ 12.طرفین تشبیہ کسے کہتے ہیں؟ مشبہ اور مشبہ بہ کو 13.مشبہ کسے کہتے ہیں؟ جس چیز کو تشبیہ دی جاۓ اسے مشبہ کہتے ہیں۔ 14.مُشبہ بہٖ کسے کہتے ہیں؟ جس چیز سے تشبیہ دی جاۓ۔اسے مشبہ بہ کہتے ہیں۔ 15.وجہ تشبیہ کسے کہتے ہیں؟ وہ مشترک خوبی جو مشبہ اور مشبہ بہ دونوں میں پائی جاۓ۔ 16.حرف تشبیہ یا ادات تشبیہ کسے کہتے ہیں ؟ وہ حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیے جائیں حرفِ تشبیہ یا ادات تشبیہ کہلاتے ہیں ۔ 17.حروف تشبیہ کونسے ہیں؟ جیسا،جیسی،جیسے،ایسا،ایسی،ایسے،مثل،مانند، طرح،سا،سے،سی،کہ،گویا،جوں،کاسا،کے سے، کی سی، یوں ،مثال ،شکل،برنگ وغیرہ 18.غرض تشبیہ کسے کہتے ہیں ؟ جس مقصد کے لیے تشبیہ دی جاۓ اسے غرض تشبیہ کہتے ہیں۔ 19.جہاں میں اہل ایمان صورت خورشید جیتے ہیں ادھر ڈوبے ادھر نکلے ادھر ڈوبے ادھر نکلے علم بیان کی رو سے شعر میں کونسی خوبی موجود ہے؟ تشبیہ 20. شمع کی مانند ہم اس بزم میں چشم تر آئے تھے دامن تر چلے اس شعرمیں علم بیان کی کون سی خوبی استعمال ہوئی ہے تشبیہ
👍 ❤️ 6

Comments