
چاغی پریس کلب(سی پی سی)
June 9, 2025 at 12:07 PM
بلوچستان کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
بجٹ کے بعد متعدد وزرا اور مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے
ذرائع کے مطابق وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے
جبکہ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی سے پی اینڈی کا قلمدان واپس لے کر علی حسن زہری کو دیا جائے گا ،
علی مدد جتک کو دوبارہ وزارت دی جاے گی
بعض مشیروں کی تبدیلی بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق ان تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ بجٹ کے فوری بعد کیا جائے گا صوبائی بجٹ 20 یا 22 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کاپیڈ