متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
June 13, 2025 at 01:57 PM
ایران کی کل آبادی ہے 92 ملین جبکہ اسرائیل کی کل آبادی ہے 10 ملین، یعنی ایران اسرائیل سے تقریباً دس گنا بڑا ملک ہے مگر دفاع کی حالت دیکھیں تو اسرائیل اپنے دفاعی بجٹ پر 24 ارب ڈالر سالانہ جبکہ ایران صرف ایک ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، ایران کی فوج 6 لاکھ 10 ہزار ہے جبکہ اسرائیل کے پاس 1 لاکھ 70 ہزار فوجی ہیں لیکن جدید جنگی ٹیکنالوجی میں اسرائیل اور ایران کا کوئی موازنہ نہیں اس وقت اسرائیل کے پاس 241 جدید فائٹر جیٹ اور 48 لڑاکا ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جبکہ ایران کے پاس 186 فائٹر جیٹ اور صرف 13 ہیلی کاپٹرز ہیں یعنی اسرائیل سے دس گنا بڑے ملک کے پاس اسرائیل کے صرف ایک حملے میں استعمال ہونے والے طیاروں سے بھی 14 طیارے کم ہیں... اسی طرح اسرائیل غیر اعلانیہ ہی سہی مگر جوہری توانائی کا حامل ہے جس کے پاس 80 سے زائد جوہری میزائل موجود ہیں... یہ پوری صورتحال سامنے رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جب دشمن اپنے دفاع اور خود مختاری پر ہر چیز سے بڑھ کر خرچ کر رہا ہوتا ہے تو ہم مسلم ممالک عادتا یا فطرتاً اپنے دفاعی بجٹ پر چیخ و پکار کر کے پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہوتے ہیں... گھاس کھا کر ایٹمی ہتھیار بنانے کا عزم مصصم نہ ہوتا تو آج ہمیں کوئی سیاستدان، کوئی یونیورسٹی اور کوئی مدرسہ یہود و ہنود کے اس گٹھ جوڑ سے نہیں بچا سکتا تھا... ایک اور خدشہ بھی ذہن میں آتا ہے کہ ح ماس کے اکتوبر 7 کا حملہ کہیں ایران کے دیے گئے اوور کانفیڈنس میں تو نہیں ہوا، کہیں ایران نے یہ یقین دہانی کرا کے ح ماس کو میدان میں نہیں اتارا تھا کہ آپ شروع کریں ہم سنبھال لیں گے اور اس کھوکھلے بھروسے کے نتیجے میں دنیا غ زہ میں تاریخ انسانی کا سب سے بڑا قتل عام دیکھ رہی ہے کیونکہ جو ایران اپنے ہی ملک میں اپنے صدر کو نہ بچا سکا تین تین آرمی چیف مروا بیٹھا، اسماعیل ہنی کا تحفظ کر سکا اور نہ ہی اپنے جوہری سائنسدانوں کو بچا سکا اور اسی ایران کی پروردہ حزب اللہ اور حسن نصراللہ جنہوں نے سنیوں کی نسل کشی کی وہ داستانیں رقم کیں کہ الامان وہ اسرائیل کے ایک جھٹکے میں خاک ہو گئے تو اتنا بے بس ایران اور اس کی پراکسیز ح ماس کو آخر کیسے سہارا دے سکتی تھیں... ایران کا پہلا جواب تو تو ناکام ہو چکا 100 کے 100 ڈرون گرا دیے گئے اب دیکھتے ہیں ایران اپنے دفاع کی اس جنگ میں کس قدر کامیاب ہوتا ہے، دعا تو یہی ہے کہ ایران اسرائیل کو تہس نہس کر دے مگر صد افسوس کہ ایران نے اب تک جس بے بسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ مستقبل قریب میں کسی بڑی امید اور خوش کن پیش رفت کا اشارہ تو نہیں دیتی... محمد عبدالودود
👍 ❤️ 3

Comments