Muslim Sisters
Muslim Sisters
June 10, 2025 at 03:34 PM
داماد اگر جانور نکل آئے تو سماج کے ڈر سے بیٹی کو سمجھوتہ کرنے کا نا کہو اُسے اِس عذاب سے نکال لو. اس بات پر تو سب ہی متفق ہوتے ہیں. لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ اگر بہو چنڈالنی نکل آئے تو اسے بھی اسکے باپ اور بھائیوں کے حوالے کرکے سکون کی زندگی گزاری جائے. اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر لحاظ سے عورت کو تحفظ دینے کی کوشش کی جاتی ہے پھر چاہے وہ زبانی بیان ہو یا عملی کوئی کام ہو. ہر شخص اس بات کو سمجھتا ہے کہ علیحدگی یا طلاق کے بعد عورت کو آگے کتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی بنیاد پر عورت کے ساتھ یہ ہمدردی کا پہلو نظر آتا ہے کہ کسی طرح عورت کا گھر بسا رہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں کہ عورت کی کبھی کوئی غلطی نہیں ہوتی . آپ اگر جائزہ لیں تو آپکے آس پاس ہی ایسے کئی لوگ اور گھر نظر آجائیں گے جنکے گھر میں بہو کے آتے ہی گھر دوزخ بن گیا. زبان کی تیزی, برداشت کی کمی, بد اخلاقی, گھر والوں سے برا رویہ, گھر کا نظم وضبط خراب کردینا, یہ وہ بنیادی باتیں ہے جو آج کے دور میں ہر چوتھے گھر کی نئی نویلی دلہن کی کہانی ہے . اور ایسی صورتحال میں معاشرہ یہ کہہ کر بَری ہوجاتا ہے کہ شادی لڑکےسے ہوئی ہے اس کے گھر والوں سے نہیں. بیوی اور ماں کے درمیان توازن نا رکھنے کی وجہ سے ایسے کئی مرد خودکشی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں. یا تو پھر ماں باپ اور گھر والوں کو اللہ حافظ کا کہہ کر الگ ہوجاتے ہیں. جانور داماد سو میں ایک کوئی ایسا ہوتا ہوگا لیکن یہ جو باتیں میں نے ابھی بتائی ہیں ایسی بہو ہر چوتھے گھر میں آپ کو ایک نا ایک نظر آئے گی. جسکو خود یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا چاہتی ہے. شوہر کے ساتھ ساتھ بقایہ گھر والوں کا بھی جینا حرام کرکے رکھتی ہیں. اور جنکو معاشرہ یہ کہہ کر کور کرلیتا ہے کہ چھوٹی موٹی باتیں تو ہر گھر میں ہوتی ہیں.لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ ان چھوٹی موٹی باتوں سے ہی گھر کا سکون برباد ہوجاتا ہے. اس پوسٹ کا مقصد صرف اتنا تھا کہ جانور داماد سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب بالکل درست ہے لیکن اگر خدانخواستہ مردوں نے اپنی زندگی میں سکون کی تلاش پر عمل شروع کیا تو یقین کریں ہمارے معاشرے کی ستر فی صد عورتیں اپنے والدین کے گھر پر زندگی گزاررہی ہونگی. اختلاف رائے آپ بالکل کریں لیکن تہذیب کے ساتھ. مجھے ویسے تو اندازہ ہے اب جتنی بہوئیں اس پوسٹ پر آئیں گی انکی محبت کا پیمانہ سسرال والوں کے لئیے بھرا ہوگا. یا تو پھر انہوں نے ایسی کوئی بہو دیکھی ہی نہیں
👍 😢 😮 ❤️ 😂 26

Comments