Muslim Sisters
Muslim Sisters
June 11, 2025 at 03:25 PM
زخمی چڑیا غزہ سے اڑ گئیں علی ہلال اسرائیلی بمباری میں نو بیٹوں اور شوہر کی جدائی کے داغ جگر پر لے کر غزہ سے تعلق رکھنے والی چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر الاء النجار اٹلی کے لئے روانہ ہوگئیں ۔ ڈاکٹر الاء وہ خاتون ہیں جو الناصر میڈیکل کیملیکپس سے وابستہ التحریر ہسپتال میں چلڈرن اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ 23 مئی کو ان کے گھر پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں ان کے نو بچے شہید اور شوہر ڈاکٹر احمد النجار زخمی ہوئے تھے۔ ان کے شوہر بھی یکم جون کو دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر الاء کا اس وقت صرف ایک ہی بیٹا آدم زندہ بچا ہے جو اس حملے میں زخمی ہوا تھا۔ جس کے علاج کے لیے یہ خاتون آج غزہ کی پٹی سے اٹلی کے لئے روانہ ہوگئیں ۔ #alihilal #highlight #muslim_sisters
Image from Muslim Sisters: زخمی چڑیا غزہ سے اڑ گئیں   علی ہلال   اسرائیلی بمباری میں نو بیٹوں اور...
😢 ❤️ 19

Comments