
Shabab Al Quds
June 16, 2025 at 07:44 AM
*🛑 ہزار جہازوں کا بیڑا" — غـ.ـزہ کی جانب ایک نئی عالمی پیش قدمی*
*ملائیشیا کی سول سوسائٹی کی درجنوں تنظیموں نے غـ.ـزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے اور فلسـ.ـطینی عوام تک فوری امداد پہنچانے کے لیے ایک عظیم الشان عالمی اقدام کا اعلان کیا ہے، جسے "ہزار جہازوں کا بیڑا" (Freedom Armada) کا نام دیا گیا ہے۔*
یہ اعلان MAPIM (مجلس رابطہ ملائیشین اسلامی تنظیمات) کے صدر عزمی عبد الحمید نے کیا۔ ان کا کہنا تھا:
> "یہ بیڑا ایک عظیم عالمی کارواں ہوگا جو مختلف براعظموں سے، ہزار سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہو کر نکلے گا — اور یہ محض امداد نہیں، ایک ضمیر کی بیداری کا اعلان ہوگا۔"
عزمی عبد الحمید کے مطابق، یہ بیڑا 2010ء کے تاریخی "ماوی مرمرہ" بیڑے سے کئی گنا زیادہ منظم، مربوط اور وسیع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ:
> "ہم صرف امداد نہیں لے جا رہے، بلکہ ایک پیغام بھی — کہ دنیا ظلم پر خاموش نہیں ہے۔"
*اس مہم کے نمایاں مقاصد:*
1. غـ.ـزہ کے ظالمانہ اور غیرقانونی محاصرے کا فوری خاتمہ
2. انسانی امداد کی بلاتاخیر اور آزادانہ رسائی کو ممکن بنانا
3. غـ.ـزہ کے شہریوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنا
4. قابـ.ـض اسرائیـ.ـلی قیادت کو جنـ.ـگی جرائم پر عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانا
5. عالمی حکومتوں کو اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرنا
MAPIM
نے اس مقصد کے لیے ایک *بین الاقوامی سیکریٹریٹ اور خصوصی مالیاتی فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ لاجسٹک، تکنیکی اور عملی تیاریوں کو جلد مکمل کیا جا سکے۔* اس کے علاوہ انہوں نے دنیا بھر کی تنظیموں، اداروں، کمپنیوں اور عام انسانوں سے اس مشن میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
*میدلین، قافلۂ صمود، غـ.ـزہ مارچ — اور اب ہزار جہازوں کا بیڑا!*
دنیا کے بیدار ضمیر، سرحدوں کی قیود سے نکل کر، قافلوں کی صورت غـ.ـزہ کے لئے یکجا ہو رہے ہیں۔
یہ نئی عالمی تحریک، جو ایک روشن صبح کی نوید بن رہی ہے،
*اس کی پہلی کرن سفینۂ میدلین اور اس کے بہادر کارکنان کی پیش قدمی سے نمودار ہوئی —*
جنہوں نے ظلم کی گہری خامشی کو توڑا،
خطرات کی پروا کیے بغیر غـ.ـزہ کی جانب بڑھنے کا حوصلہ دکھایا،
*اور نہ صرف خود راہ اختیار کی، بلکہ اقوامِ عالم کے لیے اُمید کا دروازہ وا کر دیا۔۔۔!!*
https://mapim.org.my/2025/06/13/the-1000-flotilla-initiative-to-break-the-siege/
❤️
👍
🤲
🇵🇸
🙏
41