Education News Punjab
Education News Punjab
June 15, 2025 at 04:04 AM
ایران اور اسرائیل کے درمیان رات بھر میزائلوں اور فضائی حملوں کا تبادلہ جاری رہا ہے۔ رات بھر کی خبروں کا خلاصہ اور اب تک کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے: اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے گذشتہ رات گئے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے تہران پر فضائی حملے کیے ہیں اور وہاں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں وزارتِ دفاع بھی شامل ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے کیے گئے ہیں اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اس نے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔ وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ایران کی وزارتِ تیل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شہران کا آئل ڈپو اور تہران میں فیول ٹینک اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے تاہم ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’اب صورتحال قابو میں ہے۔‘ بی بی سی کی جانب سے ایک ایسی ویڈیو کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر 100 سے زیادہ میزائل لانچ کیے گئے ہیں جن کا ہدف تل ابیب اور حیفا ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اب تک سات افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں https://786times.com/2025/06/disadvantages-of-charging-mobile-phone-battery-to-100/
👍 ❤️ 😢 😂 10

Comments