
الْحَيَاتُهْ مَعَ اللّٰهِ أَجْمَلُ 🤍🤍
May 24, 2025 at 05:27 PM
کہتے ہیں، "اسلام میں تو سب کچھ حرام ہے!"
لیکن میں کہتی ہوں ذرا گہرائی سے دیکھیں، غور کریں۔۔۔
اللہ تعالیٰ، اپنی حکمت اور رحمت سے، کسی چیز کو ظلم یا سختی کی وجہ سے حرام نہیں کرتے بلکہ محبت کی وجہ سے روکتے ہیں۔۔۔
وہ صرف دروازے بند نہیں کرتے، بلکہ اُن سے بہتر دروازے کھولتے بھی ہیں۔۔۔
ہاں، زنا حرام ہے،
لیکن نکاح ایک پاکیزہ، خوبصورت رشتے کو حلال کیا گیا ہے۔۔۔
شراب حرام ہے،
لیکن اللہ نے ہمیں بے شمار پاکیزہ، تروتازہ مشروبات دیے، پانی جو زندگی بخشتا ہے، دودھ، پھلوں کے رس، اور جانے کیا کیا۔۔۔
اگر موسیقی حرام ہے،
تو اللہ نے ہمیں قرآن عطا کیا روح کے لیے نغمہ، دل کا علاج، ایسا کلام جس کی خوبصورتی، گہرائی اور تاثیر بے مثال ہے۔۔۔
خنزیر حرام ہے،
لیکن اللہ نے ہمیں بے شمار حلال نعمتیں عطا کیں، ذائقے، رنگ، خوشبوئیں، دنیا کے ہر کونے سے ایسی غذائیں جن کا شمار ممکن نہیں۔۔۔
ہاں، مردوں کے لیے ریشم اور سونا حرام ہے،
لیکن انہیں وقار کے ساتھ لباس عطا کیا گیا سوتی، اُونی، کاٹن، سادہ اور باوقار انداز، جو ان کی شخصیت میں نرمی اور عظمت لاتے ہیں۔۔۔
اگر عورت کو غیر محرموں سے اپنی زینت چھپانے کا کہا گیا، تو اسی عورت کو اپنے شوہر کے لیے سنورنے کا حق دیا گیا تاکہ محبت، قربت، اور جذباتی ہم آہنگی اُس پاک رشتے میں پروان چڑھے۔۔۔
تو نہیں، اسلام میں سب کچھ حرام نہیں۔
صرف چند چیزیں حرام ہیں اور ہر ایک کے پیچھے حکمت ہے، حفاظت ہے، مقصد ہے۔۔۔
اللہ کی نعمتیں شمار سے باہر ہیں۔۔۔
اُس کے احکامات بوجھ نہیں بلکہ ہمارے لیے ڈھال ہیں۔ اکثر وہ چیزیں جو ہمیں نقصان دہ نہیں لگتیں، وہی ہمیں ایسے راستوں پر لے جاتی ہیں جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔۔۔
اسلام کوئی پابندیوں کا دین نہیں بلکہ توازن، خوبصورتی، دانائی اور رحمت کا دین ہے اور جس رب نے ہمیں پیدا کیا وہی تو بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔۔۔ ♥️
❤️
1