
زندگی
June 13, 2025 at 10:24 PM
جانتے ہو اللہ کے خاص بندے کون ہوتے ہیں؟
وہ جو راتوں کو جاگ کر رب سے اپنے دل کا حال کہتے ہیں،
جو بے سکونی میں بھی سکون صرف سجدے میں ڈھونڈتے ہیں،
جنہیں دنیا ٹھکرا دے، لیکن ان کا یقین اللہ کی رحمت سے نہیں ہلتا۔
وہ جو تنہائیوں میں بھی تنہا نہیں ہوتے،
کیونکہ ان کا رب ان کے ساتھ ہوتا ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو آزمائشوں میں ٹوٹتے نہیں،
بلکہ رب کے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔
ان کی زبان پر شکایت نہیں، صرف شکر ہوتا ہے۔
یہ اللہ کے وہ بندے ہیں جنہیں دنیا نہیں،
صرف رب کی رضا عزیز ہوتی ہے۔۔۔
نمازِ تہجد ادا کر لیں✨

❤️
3