
سراج العاملین چینل
May 23, 2025 at 05:24 AM
حضرت خواجہ بندہ نواز علیہ الرحمہ کا لنگر
مالیگاؤں
فارمیسی نگر میں ابوالفتح صدر الدین حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ کے لنگر شریف کا انعقاد کیا گیا
دوپہر میں تقریباً 3 بجے حضرت حافظ و قاری محمد رمضان اشرفی صاحب قبلہ ( دھولیہ ) کی قرأت سے محفل کا آغاز کیا گیا
اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعت شریف کا نذرانہ جناب باب اللّٰہ بھائی نے پیش کیا
اور بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ میں حضرت مولانا محمد عالم رضا صاحب قبلہ ( جھارکھنڈ ) ،
سراج العاملین مولانا محمود الحسن قادری صاحب ، اور حضرت امان الصوفیاء غازی صوفی امان اللّٰہ صاحب قبلہ نے منقبت خوانی اور رموز و اسرار طریقت اپنے بزرگانہ انداز میں پیش فرمائے
اور صلوٰۃ و سلام پر اس محفل کا اختتام ہوا
پھر دوبارہ بعد نماز مغرب قل شریف اور شجرہ خوانی کی گئی جس میں تمام مسلمانان عالم کیلئے اور خاص طور پر امن و سلامتی کی دعائیں کی گئیں
بعدہ جناب محمد اجمل خان صاحب کی جانب سے
مہمان نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے
حضرت مولانا محمد عالم رضا صاحب ، حضرت مولانا محمد شہاب الدین صاحب ( کرنا ٹک ) اور دیگر مہمانان کا گل پوشی اور شال پیش کر کے استقبال کیا گیا
جس پر ہر ایک نے انہیں مبارکباد پیش کی
اس کے بعد تقریباً 12 سو افراد کیلئے کھانا کھانے کا انتظام کیا گیا تھا
تمام لوگ اس کھانے سے فیضیاب ہوئے
جس پر اہلیان محلہ نے خوشی کا اظہار فرمایا
اس طرح یہ باوقار محفل رات میں تقریباً 11 بجے اختتام تک پہنچی
فقط
شہزادہ سراج العاملین محمد ذوالفقار رضا
9595078695
❤️
4