الفلاح اسلامک چینل(1)
June 17, 2025 at 10:02 AM
*(تمام احادیث نبویہ ویڈیو میں ظاہر، اصفہان کے اسی علاقے کے متعلق ہیں)* حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "دجال اصفہان کے یہودیہ نامی علاقے سے نکلے گا، اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے جن کے سروں پر تاج ہوں گے" (رواہ امام احمد، اور حافظ ابن حجر نے اسے صحیح قرار دیا) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ "فتح الباری" میں فرماتے ہیں: ابو نعیم نے "تاریخ اصفہان" میں لکھا ہے کہ "یہودیہ" اصفہان کے دیہات میں سے ایک بستی ہے، اور اسے "یہودیہ" اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں صرف یہودی بستے تھے۔ یہ حدیث دجال کے فتنے، اس کے ظاہری مقام، اور اس کے ماننے والوں کے بارے میں ایک واضح تنبیہ ہے۔ عن أنس رضي الله عنه قال ﷺ :"يخرج الدجال من يهودية أصبهان يتبعه سبعون ألفا من اليهود عليهم التيجان "رواه أحمد وصححه ابن حجر. وقال الحافظ في فتح الباري: قال أبو نعيم في تاريخ أصبهان: اليهودية من جملة قرى أصبهان, وإنما سميت اليهودية لأنها كانت تختص بسكنى اليهود *الفلاح واٹس ایپ چینل لینک*👇👇👇👇👇👇 *`https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n`*
❤️ 1

Comments