QURAN CLUB
QURAN CLUB
June 4, 2025 at 12:26 PM
من مست ملنگ جیسے ہر حد پار کرتے واہیات ڈرامے ، ٹک ٹاک پر ناچ کر ، اپنا حسن دکھا کر ہوس بھری نگاہوں کو اپنی طرف خود دعوت دیتی ہوئی نوجوان لڑکیاں ، سادہ نکاح اور شادی کا اس معاشرے میں ناممکن بن جانا ، یونیورسٹیز کا ننگا ماحول اور پھر اس کے نیتجے میں لڑکوں میں آگ پکڑنے والی ہوس اور ثنا یوسف قتل جیسے افسوسناک اور تکلیف دہ واقعات !!! ذمہ دار کون ؟؟؟؟؟؟ لبرل کے بقول: پدر سری یعنی مرد کی حاکمیت والا معاشرہ مولوی کے بقول: عورت کی بے پردگی اور بے حیائی عورت کے بقول: میں اپنا حسن اور ادا دکھاؤں گی، شہرت حاصل کروں گی، ہاں پھر مجھے brands اپروچ کریں گے اور اس سے پیسہ بھی کماؤں گی۔۔ مرد کا کام ہے بس مجھے دیکھے اور وائرل کرے سوشل میڈیا پر۔۔ میں جہاں سے بھی میک اپ کر کے گزروں ، لوگ میرے دیوانے ہو جائیں ، میں کم عمری میں اسٹار بن جاؤں ، میرا حسن ہر جگہ آگ لگا دے۔۔۔ لیکن اس آگ لگنے کے بعد معاشرے میں کچھ نہ ہو ، کسی کی ہوس نہ جاگے ، کوئی مرد اس کے نتیجے میں کوئی جذباتی قدم نہ اٹھائے ! مرد کے بقول: میں اس کے عشق میں پاگل ہوں۔ میرے سے دیکھ کر رہا نہیں جاتا۔ اس کا بے پردہ ہونا، اور سب کے سامنے ناچنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پبلک پراپرٹی ہے۔ مجھے حق ہے اسے چھیڑنے کا ، اس پر جملے کسنے کا اور اس کو اپروچ کرنے کا۔۔۔ اور وقت آنے پر اسے جان سے مار دینے کا۔۔۔۔ اسلام کے بقول: جنسی جذبات اور خواہشات مرد اور عورت دونوں میں پائے جاتے ہیں اور ان کی فطری ضرورت ہیں۔ جو عورت اور مرد اپنے کسی عمل سے دوسروں میں ان جذبات کو ابھارے گا ، وہ مجرم ہو گا۔ جو ادارہ ، یونیورسٹی ، پلیٹ فارم اور انڈسٹری ان جذبات کو ہوا دے گی ، وہ مجرم ہوگی۔ یہ ایسی ضرورت ہے کہ اگر حلال طریقے سے پوری نہ ہوئی تو حرام سے ہو کر رہے گی اور معاشرے میں انارکی پھیلی گی !! ان کو پورا کرنے کا ایک ہی حل ہے ، اور وہ ہے آسان نکاح۔ اگر یہ ضرورت ایسے پوری نہیں ہوگی تو لازما یہ لاوا ابلے گا ، اور مرد و عورت اپنے اپنے طریقے سے اس کا اظہار کریں گے۔ مرد جنونی ہو جائے گا ، اور عورت کسی بھی طرح توجہ حاصل کرے گی۔ اسلام کا تجویز کردہ حل: مرد ہر حال میں نظر کی حفاظت کرے عورت پردہ کرے اور کسی طرح بھی اپنا حسن نہ دکھائے بے حیائی پھیلانے والا ہر اشتہار، لٹریچر ، ادارہ اور انڈسٹری مکمل طور پر ban ہو مرد و عورت کا آزادانہ اختلاط کہیں بھی ہرگز نہ ہو جب مرد و عورت بالغ ہو جائیں تو ان کی مرضی سے ، سادگی سے نکاح کر دو اب بتائیں ذمہ دار کون؟ صرف مرد ؟ صرف عورت ؟ آدھی نہیں پوری بات کریں۔۔۔ میں کس کے ہاتھ میں اپنا لہو تلاش کروں؟ تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے !! اخیار احمد
👍 ❤️ 😢 💯 🥹 💔 🇵🇸 489

Comments