QURAN CLUB
QURAN CLUB
June 6, 2025 at 02:40 PM
چھوٹا سا میرا شہر اور بڑا خاندان ، پھر اوپر سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی وجہ سے ، ایک خوف رہتا ہے کہ شاید یہاں خدا کے علاوہ “ کوئی اور بھی دیکھ رہا ہوگا۔۔۔ “ یہی خوف آڑے تھا جب کل میری نظر ایک گولے کی دکان پر پڑی اور رہا نہ گیا۔۔ بچپن میں 2 روپے والا گولا اب پورے 100 میں بھی نہیں ملتا یہ تو اب معلوم ہوا ، لیکن خرید لیا۔۔ اب اگلا کٹھن مرحلہ اس کو کھانا تھا یا پینا تھا۔۔ بہت سوچا کہ لوگ کیا کہیں گے کہ ہر وقت باتوں سے گولا باری کرنے والا انسان آج خود ایک معمولی گولے کے آگے بے بس ہو گیا ہے۔۔ لیکن دوستو! ہم نے ان شیطانی وسوسوں کی پرواہ کیے بغیر کھٹا میٹھا ڈلوا کر پورا گولا کھا لیا۔۔۔ اور کھا کر محسوس ہوا کہ یہ جرأت مندانہ فیصلہ بالکل بھی گھاٹے کا نہیں تھا۔۔ بڑا ہی مزہ آیا۔۔۔ *آپ سب کو میری طرف سے بڑی عید مبارک !!*
Image from QURAN CLUB: چھوٹا سا میرا شہر اور بڑا خاندان ، پھر اوپر سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی...
😂 ❤️ 👍 🤭 😍 🫀 😅 😮 💯 518

Comments