The  Islamic Balochistan Post
The Islamic Balochistan Post
June 16, 2025 at 04:47 PM
*اصلاح بدون کسی کو بڑا بنائے ہوئے نہیں ہوسکتی* ارشاد فرمایا کہ یہ بالکل سچی اور واقعی بات ہے کہ اصلاح بدون کسی کو بڑا بنائے ہوئے نہیں ہوسکتی۔ بہت سے پڑھے لکھے اور دیندار لوگ بھی اس بات میں غلطی پر ہیں، یوں سمجھتے ہیں کہ بس کتابوں کا پڑھ لینا اور مطالعہ میں رکھنا اصلاح کے لیے کافی ہے۔ یاد رکھو کہ اور کتابیں تو کیا وہ کتابیں بھی جو اسی فن اصلاحِ اخلاق کی ہیں جیسے احیاء العلوم وغیرہ ان سے بھی اصلاح نہیں ہوگی جب تک کسی کے ماتحت نہیں بنوگے اور جب تک کوئی روک ٹوک کرنے والا نہ ہوگا اور جب تک کوئی یہ کہنے والا نہ ہوگا کہ تم بڑے نالائق ہو، یہ حرکت کیوں کی؟ (السوق لاهل الشوق، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۹۸) ملفوظات حکیم الامت کاپی

Comments