
The Islamic Balochistan Post
June 16, 2025 at 04:48 PM
زندان میں قید بلوچ “ننگ و ناموس” – عرفان
دی بلوچستان پوسٹ
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ بلوچ حقوق کے لیے متحرک بلوچ ایکٹیوسٹوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا پہلا جبری طور پر لاپتہ شخص اسد اللہ مینگل تھا جو سردار عطاء اللہ مینگل کے صاحبزادے اور اختر مینگل کے بھائی تھے جن کا آج تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔
بلوچستان میں جیسے ہی دو ہزار کی دہائی میں بلوچ قومی تحریک نے زور پکڑنا شروع کیا تو بلوچ سیاسی کارکنوں کو خاموش کرانے کے لیے جبری گمشدگیوں کا غیر قانونی اور غیر انسانی سلسلہ شروع کیا گیا جس کی زد سے ایک بلوچ گھرانہ بھی نہ بچ سکا۔
دو ہزار نو کو بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین واجہ غلام محمد بلوچ سمیت لالہ منیر بلوچ اور شیر محمد بلوچ کی مسخ شدہ لاشیں ضلع کیچ کے پہاڑی سلسلے مُرگاپ سے برآمد ہوئی تھیں جن کو شدید تشدد کے بعد شہید کر کے پھینک دیا گیا تھا۔ غلام محمد اور ان کے دوستوں کی شہادت کے بعد مسخ شدہ لاش پھینکنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا۔ ہر ایک یا دو دن کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی رہیں، اس ریاستی جبر سے کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا بلوچ محفوظ نہ رہ سکا، ڈاکٹر، استاد، وکیل، اسٹوڈنٹ، سیاستدان سب کو چن چن کر جبری طور پر اغواء کیا گیا اور بعد میں ان کی مسخ شدہ لاشیں بلوچوں کو موصول ہوئی۔
اس ریاستی پالیسی کا سیدھا سادہ مقصد یہ تھا کہ بلوچ کو قومی تحریک سے دور رکھا جا سکے، جو ریاستی لوٹ کھسوٹ گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ہیں ان کو بغیر مزاحمت کے جاری رکھا جا سکے۔ بلوچستان کی دولت سے پنجاب کے صنعتوں کو ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ اور یہ سلسلہ آج تک ہنوز جاری ہے بلوچستان کے کونے کونے میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا گیا ہے، بلوچستان کا قدرتی گیس پنجاب کے فیکٹریوں کے لیے ایندھن کا کام دے رہی ہے، کوئلہ بلوچستان سے لوٹا جا رہا ہے، سیندک اور ریکوڈک بلوچستان سے لوٹے جا رہے ہیں مگر بلوچستان کو جواب میں خونی آپریشنز اور اپنے پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔
- مکمل تحریر پڑھنے کیلئے ہماری ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں:
https://thebalochistanpost.com/2025/06/%d8%b2%d9%86%d8%af%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%82%db%8c%d8%af-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86-%d9%86%d9%86%da%af-%d9%88-%d9%86%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%b3-%d8%b9%d8%b1%d9%81%d8%a7%d9%86/