PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
June 20, 2025 at 03:00 AM
پاکستان کبھی ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا کیوں ؟؟؟ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے.. وہ تو افغانستان بھی تھا ایران برادر اسلامی ملک ہے.. وہ تو افغانستان بھی تھا ایران شیعہ اکثریتی ملک ہے اور پاکستان میں تیس فیصد شیعہ آبادی ہے.. وہ تو افغانستان اور پاکستان دونوں میں اس سے کئی گنا زیادہ سنی اکثریتی آبادی تھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت ہے... وہ تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھی تھی ایران پاکستان میں انتشار پھیلانے کی قوت رکھتا ہے.. وہ تو افغانستان کئی گنا زیادہ رکھتا تھا سچ تو یہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس وقت رشتے انتہائی مضبوط تھے پاکستان ان کے ساتھ مل کر روس کے خلاف لڑ چکا تھا پاکستان میں پشتون آبادی کی بہت بڑی تعداد ہے اور یوں قبائلی اور علاقائی مضبوط رشتے تھے دونوں جانب طالبان بھی موجود تھے دونوں کے مفادات بھی یکساں تھے اس سب کے باوجود جب امریکہ نے ایک ڈکٹیٹر کو کال کی تو وہ فون کال پہ ہی ڈھیر ہو گیا تب پاکستان کے فضائی اڈوں سے امریکی طیارے اڑ کر افغانستان میں مسلمانوں پہ بمباری کرتے رہے پس ڈکٹیٹر اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے عاصم منیر نے پاکستان کے بعد اب امریکہ میں بھی پٹواریوں سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان 2030 تک جی 20 اور 2047 تک جی 10 میں ہو گا اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا یعنی وہ 2047 تک اقتدار پہ قابض رہنے کا منصوبہ بنا چکا ہے امریکہ کی سرپرستی حاصل رہی تو ان سیاسی بیساکھیوں کی ضرورت بھی نہیں رہے گی اس اقتدار کی خاطر وہ امریکہ کے لئے وہ سب کچھ کرے گا جو ہر ڈکٹیٹر کرتا آیا ہے ایک بنیادی فرق بھی سمجھتے جائیں افغانستان کے خلاف امریکی حملوں کی بات ہو رہی تھی تو پاکستان کھل کر مخالفت کر رہا تھا مگر پھر امریکہ کی کال آئی اور مشرف ڈھیر ہو گیا ایران پہ امریکی حملوں کی بات ہو رہی ہے تو پاکستان اس کی مخالفت نہیں کر پا رہا فیلڈ مارشل نے بھی اس حوالے سے ٹرمپ سے کوئی درخواست نہیں کی کہ پاکستان کے پڑوس میں اس جنگ کو بڑھاوا نہ دیا جائے سب سے اہم پوائنٹ یہ ہے کہ اس بار کوئی فون کال نہیں آئی بلکہ جنگ کا موسم بنتے ہی پاکستانی آرمی چیف خود ہی اپنے ساتھ آئی ایس آئی چیف کو لیکر امریکہ بیٹھ گیا پھر یہ بھی نوٹ کریں کہ پڑوس میں جنگ لگی ہے امریکی صدر ایران پہ حملوں کی بات کر رہا ہے اور اسی دوران اسی امریکی صدر سے اعلیٰ فوجی قیادت امریکہ میں بند کمرے میں ملاقات کرتی ہے
👍 😢 ❤️ 😂 🙏 22

Comments