🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
June 14, 2025 at 07:17 AM
. *﴿قرآن مجید کا نیا معجزہ﴾*
. `ساراجہازجلکرخاکسترہوگیا`
. *`لیکن` قرآنمجیدنہیںجلا۔*
*`دو روز قبل` `احمدآباد` (گجرات) میں ہوائی جہاز کا دل ہلا دینے والا حادثہ ہوا،*
*جس میں سارے مسافر جل کر کوئلہ ہو گئے،*
*`لیکن` نیچے گرے ہوئے ملبہ میں `قرآنمجید` صحیح سالم دیکھنے کو ملا،*
*`یقیناً` یہ واقعہ نہایت ایمان افروز اور عبرت انگیز ہے۔*
*`قرآنِمجید` کا نہ جلنا ایک معجزاتی پہلو رکھتا ہے،*
*جو ہمیں اللہ کی قدرت اور کلامِ الٰہی کی عظمت کا احساس دلاتا ہے۔*
*`قرآنمجید` وہ نور ہے جو آگ سے نہیں جلتا،*
*دنیا کے مختلف خطوں میں ہمیں ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جہاں کسی حادثے یا قدرتی آفت میں سب کچھ جل کر راکھ ہو جاتا ہے،*
*لیکن حیرت انگیز طور پر قرآن مجید صحیح و سالم محفوظ رہتا ہے۔*
*ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جب پلین میں شدید آگ لگ گئی ہر چیز جل کر خاکستر ہو گئی،*
*`لیکن` جب راکھ میں ڈھونڈا گیا، تو قرآنِ پاک سلامت موجود تھا، نہ اس کے اوراق جلے ہیں ، نہ الفاظ مٹے ہیں،*
*یہ واقعہ صرف ایک حیرت انگیز بات نہیں بلکہ ہمارے لیے ایک بیداری کا پیغام ہے۔*
*یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قرآن مجید عام کتاب نہیں، یہ اللہ کا کلام ہے۔ اللہ نے خود اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔*
. *إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ*
> *(بے شک ہم نے ہی اس ذکر کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں)*
*آگ کا نہ لگنا، ایک معجزہ یا قدرت کی نشانی ہے۔*
*قرآن کا سلامت رہنا ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ یہ کتاب صرف پڑھنے کے لیے نہیں،*
*`بلکہ` زندگی میں عمل کے لیے ہے۔*
*ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔*
> ٭ *تلخ حقیقت۔*
*افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اکثر گھروں میں قرآن مجید صرف جزدان میں لپٹا ہوا ہوتا ہے، شادی یا کسی مصیبت کے وقت کھولا جاتا ہے۔*
*`لیکن` یہ واقعہ ہمیں جگانے کے لیے کافی ہے کہ قرآن ہماری زندگی کا مرکز بننا چاہیے،*
*نہ کہ صرف الماری کی زینت۔*
*`آئیے!` ہم سب اس واقعے سے سبق سیکھیں اور قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں نہ صرف تلاوت کی حد تک،*
*بلکہ سمجھنے، عمل کرنے اور پھیلانے تک کرنا چاہیے۔*
*أللّٰه تعالیٰ ہم سب عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!*
> *_💎✍️منجانب: ألعلم📖💎_*
. _________________________
*اسطرح کی دینی معلومات کیلیے ہمارےچینل `﴿ ألعلم ﴾` کو فولو کریں، `نیز` صدقۂِ جاریہ کے طور پر شئر بھی کرتے رہیں،👇👇👇*
https://whatsapp.com/channel/0029Vaxg15MHAdNUL14Ibh22
❤️
🤲
👍
12