
🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
June 19, 2025 at 07:50 AM
*٭ ﴿ریل ویڈیوز کو دیکھنا فوراً بند کردیں﴾*
*جب آپ `ریلز` یا `شارٹ` ویڈیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو شاید اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ ایک `خطرناکذہنیحالت` میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں،*
*جسے ماہرین `لاشعوریقابو` یا `ذہنیغفلت` کہتے ہیں،*
*یہ کیفیت دماغ پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے،*
اور *انسان کو بغیر کسی فلٹر کے ہر چیز قبول کرنے کے قابل بنا دیتی ہے،*
`آئیے! سمجھتےہیںکہ یہ ہوتاکیسےہے!`
*سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ دماغ کے اندر کیا ہو رہا ہوتا ہے جب آپ ایک کے بعد ایک ویڈیو دیکھتے ہیں،*
*جب بھی کوئی دلچسپ یا پرکشش ویڈیو نظر آتی ہے تو دماغ ایک `کیمیکل` خارج کرتا ہے جسے `ڈوپامین` کہا جاتا ہے،*
*یہ کیمیکل وقتی خوشی کا احساس دیتا ہے اور دماغ کو کہتا ہے کہ اور دیکھو اور دیکھو یہی چیز انسان کو بار بار سکرول کرنے پر مجبور کرتی ہے اور یوں وہ ایک نہ ختم ہونے والی زنجیر میں بندھ جاتا ہے،*
*چند منٹ کے بعد انسان کا شعور پیچھے ہٹنے لگتا ہے اور اس کی خواہشات اور جذبات سامنے آ جاتے ہیں،*
*اب وہ بغیر سوچے سمجھے ہر چیز قبول کرنے لگتا ہے اور اس کی نظر میں کسی بات کی اہمیت یا خطرہ باقی نہیں رہتا،*
*یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب انسان کا دل اور دماغ بہت آسانی سے قابو میں آ سکتا ہے اور اسی وقت مختلف قسم کے پیغامات اور نظریات اس کے اندر اتارے جاتے ہیں،*
*اکثر ویڈیوز میں بے حیائی تیز موسیقی ناچنے والے مناظر اور غلط باتیں دکھائی جاتی ہیں،*
اور *ان سب کو بار بار دہرایا جاتا ہے جس سے انسان کا دل آہستہ آہستہ سخت ہوتا جاتا ہے اور گناہ اسے معمول کی بات لگنے لگتے ہیں،*
*پھر ایک اور خطرناک چیز یہ ہوتی ہے کہ ایپ آپ کی دلچسپیوں کو پہچان لیتی ہے اور پھر وہی قسم کی چیزیں آپ کو بار بار دکھاتی ہے،*
*اس طرح انسان ایک بند دائرے میں آ جاتا ہے،*
*جہاں وہ صرف تفریح اور شہوت انگیز مواد ہی دیکھتا رہتا ہے اور حقیقت کی دنیا سے کٹنے لگتا ہے،*
*اس کے بعد دماغ فوری خوشی کی عادت ڈال لیتا ہے اب وہ لمبے صبر والے کاموں جیسے پڑھائی نماز یا کام سے جی چرانے لگتا ہے،*
*کیونکہ اس نے عادت ڈال لی ہے ہر لمحے میں لطف تلاش کرنے کی،*
*اس سب کے بہت گہرے اثرات ہوتے ہیں،*
*٭ توجہ کی کمی ہو جاتی ہے بندہ ایک صفحہ بھی پڑھنے کے قابل نہیں رہتا،*
*٭ موبائل دماغ کا حصہ بن جاتا ہے اور انسان اس کے بغیر رہ نہیں سکتا،*
*٭ نماز اور عبادت سے دل ہٹنے لگتا ہے اور احساس گناہ کم ہو جاتا ہے،*
*٭ دل دنیا کے مناظر سے اس قدر بھر جاتا ہے کہ قرآن اور دینی باتوں کا اثر باقی نہیں رہتا،*
*٭ نوجوان جھوٹی شناخت اپنا لیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر نظر آنے والے لوگوں کی نقل کرتے ہیں،*
*٭ ایسا لگتا ہے جیسے وہ لوگوں کے ساتھ ہے لیکن حقیقت میں وہ بس اپنی سکرین میں گم ہوتا ہے،*
*یہ سب کچھ اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک مکمل منصوبے کے تحت ہوتا ہے،*
*ان ایپس کا مقصد ہے کہ آپ کی توجہ لی جائے آپ کا ڈیٹا لیا جائے آپ پر اشتہار بیچے جائیں،*
اور *آپ کو ایسی شخصیت میں بدل دیا جائے جو نہ سوچے نہ سوال کرے نہ مخالفت کرے صرف دیکھے اور خریدے،*
*ایک مسلمان کو اس سب سے بچنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ہوگا،*
*٭ أللّٰه کی طرف رجوع کریں،*
*٭ نگاہ اور سماعت کی حفاظت کریں،*
*٭ سوشل میڈیا کے وقت کو محدود کریں،*
*٭ لغو مواد کو ہٹائیں،*
*٭ اور فائدہ مند چیزوں کو دیکھیں،*
*٭ اپنے گھر والوں کو بھی اس بات کا شعور دیں کہ سکرین کے پیچھے کیا ہو رہا ہے موبائل کھولنے سے پہلے ذکر کریں اور اگر کوئی غلط چیز سامنے آئے تو فوراً بند کر دیں،*
*★ `یاد رکھیں!` دل ایک برتن کی طرح ہے،*
*اگر اسے پاکیزہ چیزوں سے نہیں بھرا جائے گا تو وہ گندگی سے بھر جائے گا،*
*آپ سمجھتے ہیں کہ آپ صرف دل بہلا رہے ہیں،*
*مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ آپ پر قابو پا رہے ہیں،*
*آپ صرف ویڈیوز پلٹ رہے ہیں لیکن وہ آپ کی سوچ آپ کا ایمان اور آپ کا دل بدل رہے ہیں،*
*`خبردار!` کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کسی اور کی مفت غلامی میں چلے جائیں اور خود کو آزاد سمجھتے رہیں۔*
> *_💎✍️منجانب: ألعلم📖💎_*
. _________________________
*اسطرح کی اچھی معلومات کیلیے ہمارےچینل `﴿ ألعلم ﴾` کو فولو کریں، `نیز` صدقۂِ جاریہ کے طور پر شئر بھی کرتے رہیں،👇👇👇*
https://whatsapp.com/channel/0029Vaxg15MHAdNUL14Ibh22

👍
❤️
😢
9