
بزم ادب
June 15, 2025 at 06:42 AM
جبینِ شوق نے خود آستانِ حسن کو ڈھونڈا
کمالِ حسن سے ہی عشق ہے کامل نظر آیا
تمہاری آنکھ سے دیکھا تمہیں تو اُٹھ گیا پردہ
ہماری آنکھ کو جلوہ تیرا حائل نظر آیا
نظامِ میکدہ واصف بدلنے کے قریب آیا
اندھیری رات میں ہم کو مہِ کامل نظر آیا
واصف علی واصف