
PTI NA-35 (PK-90 / PK-91 / PK-92)
May 30, 2025 at 03:25 AM
صدر انصاف ڈاکٹرز فورم دیر لوئر ڈاکٹر عرفان اللّٰہ شاہ کا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ( @IDFKPOfficial ) ممبرشپ مہم کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام
15 مئی 2025 سے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ممبرشپ مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم پیٹرن انچیف جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق منصفانہ، شفاف، جدید اور مؤثر نظامِ صحت کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر عرفان اللّٰہ شاہ
انصاف ڈاکٹر فورم کی طرف سے تمام ہیلتھ کمیونٹی ڈاکٹرز، ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹس، مینجمنٹ کیڈر، فارماسسٹس، نرسز، ریہیب پروفیشنلز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈکس سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس نظریاتی قافلے کا حصہ بنیں۔ ڈاکٹر عرفان اللّٰہ شاہ
یاد رکھیں کہ انصاف ڈاکٹرز فورم روایتی تنظیم کی طرح نہیں بلکہ ایک ویژن اور مشن کا نام ہیں جو قائد عمران خان کی قیادت میں جاری ہیں۔ ڈاکٹر عرفان اللّٰہ شاہ
آئیں! تبدیلی، شفافیت، اور حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ساتھ دیں، اور ہمارے ہیلتھ سسٹم کو بلیک میلر مافیا کے شکنجے سے آزاد کروائیں!
ممبرشپ حاصل کرنا نہایت آسان ہے:
آپ ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر موجود لنک پر کلک کرکے آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں:
آن لائن ممبرشپ لنک:
https://tinyurl.com/IDFKP-Membership2
یا پھر اپنے قریبی ہسپتال میں موجود نوٹیفائیڈ کابینہ کے کسی رکن سے رابطہ کرکے فزیکل فارم کے ذریعے بھی رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔
آئیے! نئے پاکستان کے اس سفر میں شریک ہوں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک شفاف، منظم اور جدید نظامِ صحت کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
#insafdoctorsforum #idfkpupdates #insafdoctorsforumkpmembership #insafdoctorsforumdirlower
👍
1