Al-Nassr Institute Intl.
Al-Nassr Institute Intl.
June 18, 2025 at 06:19 AM
🌸 ﷽ 🌸 ✨ "اَللَّهُمَّ لَيِّنْ قَلْبِىْ لِوِلِيِ اَمرِكَ" اے پروردگار! میرے دل کو اپنے ولیِ امر (امام زمانہؑ) کے لیے نرم کر دے۔ 🤍 💧 یہ دعا فقط الفاظ نہیں، ایک التجا ہے... کہ میرا دل ضد، دنیا، غفلت اور گناہوں کی سختی سے آزاد ہو جائے، اور وہ اتنا لطیف، مطیع اور عاشق بن جائے کہ جب امامؑ پکاریں تو یہ دل لبیک کہنے سے پیچھے نہ ہٹے۔ 💔 کیا ہمارا دل امام کی اطاعت کے لیے تیار ہے؟ یا ابھی بھی نفس کی قید میں ہے؟ کیا ہم صرف ظہور کے طالب ہیں... یا ظہور کے قابل بھی ہیں؟ 🔸 دل کا نرم ہونا یعنی: ■ تکبر چھوڑنا ■ حق کے سامنے جھکنا ■ امام کی اطاعت میں سر تسلیم خم کر دینا ■ امام کے فکری، اخلاقی، اور عملی لشکر کا حصہ بن جانا 🕊 آج امام کے لیے ہم دعا کرتے ہیں: "یابن الحسن! ہمارے دلوں کو اپنے نور سے منور کر دیں، تاکہ ہم آپ کے سپاہی نہ سہی، آپ کی راہ کے مسافر تو ضرور بن جائیں..." ♥️ #امام_زمان روحی لک الفداء 🤲﴿اَللّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّكَ الْفَرَج﴾ *ادارہ الـنـصـر اسلامی قـم*
Image from Al-Nassr Institute Intl.: 🌸 ﷽ 🌸 ✨ "اَللَّهُمَّ لَيِّنْ قَلْبِىْ لِوِلِيِ اَمرِكَ" اے پروردگار!...
😭 🤲 3

Comments