Al-Nassr Institute Intl.
Al-Nassr Institute Intl.
June 19, 2025 at 09:25 AM
"حزب اللہ"لبنان کا بیان: وقت ثابت کرے گا کہ باطل شکست کھا رہا ہے اور ایمان و مزاحمت کی نشانیاں کامیاب ہیں / رہبر ایران کو قتل کی دھمکی احمقانہ و ناپختہ ہے اور سنگین نتائج کا باعث بنے گی "حزب اللہ" لبنان کا باضابطہ بیان: بسم الله الرحمن الرحیم 🔸 ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعض بااختیار افراد اپنے ملکوں میں حضرت آیت‌الله امام خامنه‌ای (دامت برکاته) جیسے عظیم مرجع اور ولی امر مسلمین کی ایران، اسلامی امت، دنیا، اور حریت پسند اقوام میں عظیم و وسیع حیثیت کو نہیں پہچانتے۔ 🔸 رہبر معظم کو قتل کی دھمکی دینا ایک احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ اگرچہ یہ دھمکی دینے والا شخص بے وقعت اور حقیر ہے، لیکن ایسی بات کرنا بھی اسلام، راہِ عزت و مزاحمت سے جڑے کروڑوں مؤمنین اور عاشقان کی توہین ہے، اور ہم اسے شدید ترین الفاظ میں مذمت و تقبیح کرتے ہیں۔ 🔸 آج ہم پہلے سے زیادہ عزم، وفاداری اور اتحاد کے ساتھ امام خامنه‌ای (دامت برکاته) کی راہ، ان کے شاندار مؤقف، اور ایرانی عوام کی اسرائیلی-امریکی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جلد ہی امریکہ پر واضح ہو جائے گا کہ غزہ پر اسرائیلی ظلم کی حمایت کی وجہ سے، خطے میں مزاحمت اور اسلامی جمہوریۂ ایران کو گہری تباہی کا سامنا نہیں، بلکہ وہ خود تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 🔸 وہ لاکھوں آزاد انسان جو ولی فقیہ خامنه‌ای کے گرد جمع ہیں، ناقابل شکست ہیں، چاہے کفار، مجرم اور انسانیت کے دشمن متحد ہو جائیں۔ وقت ثابت کرے گا کہ باطل شکست کھا رہا ہے اور ایمان و مزاحمت کی نشانیاں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔
Image from Al-Nassr Institute Intl.: "حزب اللہ"لبنان کا بیان: وقت ثابت کرے گا کہ باطل شکست کھا رہا ہے اور ا...
❤️ 6

Comments