inQiLaBi Media Channel
inQiLaBi Media Channel
June 5, 2025 at 06:03 AM
*📸 یوم عرفہ کی دوپہر جنت کے اوقات میں سے ایک ہے* اگر ہم اس وقت کے فیض کو حاصل کر سکیں تو اس دن (عرفہ کے دن) دوپہر کے بعد کا وقت، بہشت کے اوقات میں سے ایک ہے۔ اتنی عظمتوں کی مالک امام حسین علیہ السلام جیسی شخصیت، اپنا آدھا دن اس دعا میں یوں ہی نہیں صرف کر سکتی۔ اس دعا کے معنوں پر غور کرنے کی ضرور کوشش کیجیے، غور کیجیے کہ دعا میں کیا کہا جا رہا ہے۔ یہ نہیں کہ بیٹھ کر اس پر غور کیجیے –ان میں غور و فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے– بس جب آپ بات کر رہے ہیں تو یہ ذہن میں رہے کہ آپ کسی سے بات کر رہے ہیں اور اس بات کے معنی کو سمجھیے کہ وہ کیا ہے۔ عرفے کے دن امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا، امام حسین کی دعائے عرفہ کی شرح کی طرح ہے، گویا بیٹے نے اپنے والد کے الفاظ کے ذیل میں ایک حاشیہ، ایک شرح، ایک تشریح، دعا کی زبان میں لکھی ہے۔ دونوں کا الگ الگ لطف ہے۔ *ولی امر مسلمین امام خامنہ ای (حفظ اللہ)* *26 مئی 1993* #پوسٹر #عرفہ #دعائے_عرفہ #امام_حسین #بارگاہا_لہی #ترجمہ #متن #عمیق_مفاہیم #والہانہ #عاشقانہ #گہرائی #رہبر_معظم #سید_علی_خامنہ_ای #انقلابی #انقلابی_میڈیا #خالص_محمدی_اسلام *انقلابی میڈیا (خالص محمدی اسلام کی ترویج و فروغ)* 🎬 Shiatv.net/u/inqilabi 📱 X.com/inqilabi_media 👤 Fb.com/inqilabimedia 📱 Tiktok.com/@inqilabimedia 📱 Telegram.me/inqilabimedia 🎬 Youtube.com/c/inqilabimediaofficial 📱 Instagram.com/inqilabimediaofficial 📱 Https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U

Comments