
inQiLaBi Media Channel
June 13, 2025 at 06:56 AM
*وعد الصادق ۳ آپریشن کا آغاز*
*True Promise 3 Operation Started*
*یاد رہے کہ ۔۔۔*
*امت کے سارے فرض جب ایک ہی ملک کو ادا کرنے پڑے تو ظاہر ہے اس کی قیمت بھی ہے جو ایران چکا رہا ہے۔*
ایران اپنے نظریے اور stance کی بھاری قیمت ادا کر چکا اور مزید کر رہا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق ایرانی افواج کی جوائنٹ کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل باقری بھی گزشتہ رات کے صہیونی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید بھی گزشتہ رات کے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
ان کے علاؤہ دو جوہری سائنسدان ڈاکٹر مہدی تہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی بھی گزشتہ رات کے صہیونی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں بعض عسکری تنصیبات کے علاؤہ زیادہ تر ایران کی اعلی عسکری شخصیات اور جوہری سائنسدانوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دنیا کے تمام تر جدید دفاعی نظام ہونے کے باوجود حملوں کو سو فیصد روکنا اب تک کسی ملک کے لیے ممکن نہیں ہے۔ روس ـ یوکرائن، پاکستان - ہندوستان کی حالیہ جنگیں بطور خاص اس بات کا ثبوت ہیں۔
فیصلہ کن وہ جواب ہوتا ہے جو اس قسم کی کسی بھی جارحیت کے جواب میں دیا جاتا ہے۔ جیسے پاکستان نے بھارت کو دیا جس کے بعد بھارت کے ہوش ٹھکانے آئے۔
ایران کی اعلیٰ عسکری اور سائنسی قیادت کیسے آسانی سے نشانہ بن جاتی ہے یہ اپنی جگہ ایک اہم سوال ہے جس میں کئی فیکٹرز دخیل ہیں لیکن بنیادی چیز ایران کی وہ وسیع انگیج منٹ ہے جو اس نے براہ راست اور مقامی مزاحمتی طاقتوں کے ذریعے صہیونی حکومت اور امریکی اہداف کے مقابلے میں قائم کی ہوئی ہے۔
حال ہی میں ایران نے صہیونی حکومت کو اس وقت ایک بڑا دھچکا لگایا جب کئی ملین صفحات پر مشتمل جوہری دستاویزات تل ابیب سے نکال کر تہران پہنچا دی گئیں۔ اسی طرح آگ اور بارود کا وہ حصار ہے جو ایران نے مقامی مزاحمتی طاقتوں کو مضبوط کرکے صہیونی غاصب حکومت کے گرد قائم کر رکھا تھا۔
حالیہ چند سالوں میں اگرچہ ایران کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے لیکن یہ نظریے اور مواقف کی جنگ ہے۔ یہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی۔ اس میں شکست اور فتح دونوں مرحلے آئیں گے۔ اہم یہ ہے کہ عالمی سامراج کے مقابلے میں مزاحمت کا یہ علم کون کس انداز میں اور کب تک اٹھائے رکھتا ہے۔
ایران اس حوالے سے اب تک سربلند ہے۔
#حالات #لبنان #فلسطین #امریکہ #امت #خطاب #امت #امامت #پیغام #بیان #سخت_انتقام #وحدت #فلسطین #ولایت #رہبر #ظہور #حاضرہ #شہادت #تہران #انقلاب #انقلابی #انقلابی_میڈیا #خالص_محمدی_اسلام
📆 *روزانہ حقائق و مستند خبروں سے آگاہ ہونے کے لیےابھی ہمارا انقلابی میڈیا خبرنامہ وٹس اپ چینل فولو کریں۔*
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کے بعد کونے پر موجود Follow کے بٹن پر کلک کریں۔
📱 *انقلابی میڈیا - مختصر خبرنامہ* https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U
❤️
👍
3