inQiLaBi Media Channel
inQiLaBi Media Channel
June 18, 2025 at 12:38 PM
*تازہ ترین اپڈیٹس | انقلابی میڈیا خبرنامہ* 18 جون 2025 *مکمل پیغام:* *📢 رہبر معظم انقلاب کا دوسرا ٹیلی ویژن پیغام، ملت ایران کے نام — صہیونی رژیم کے حملے کے بعد* ✏️ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے آج دوپہر ایک ٹی وی پیغام میں ملت ایران کے حالیہ صہیونی دشمن کے احمقانہ اور خبیثانہ حملے کے مقابلے میں متین، بہادر اور بروقت ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے اسے ملت کے رشد، عقلانیت اور معنویت کی علامت قرار دیا اور فرمایا: "ملت ایران جس طرح مسلط کی گئی جنگ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی رہی، اسی طرح مسلط کی گئی صلح کے مقابلے میں بھی استقامت دکھائے گی۔ یہ ملت کسی بھی قسم کے جبر کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوگی۔" ✏️ حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور توہین آمیز بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "جو لوگ ایران، ملت ایران اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ کبھی بھی اس ملت سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے کیونکہ ملت ایران تسلیم ہونے والی نہیں۔ امریکی جان لیں کہ امریکہ کی کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بلا شک و شبہ ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔" ✏️ رہبر انقلاب نے اپنی تقریر کے آغاز میں عید غدیر کی ریلیوں، نماز جمعہ کے بعد عوامی اجتماعات، اور بالخصوص ایک خاتون ٹی وی میزبان کے جراتمندانہ اقدام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: "تکبیر کہنا اور ملت کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا، ایک تاریخی اور نہایت قیمتی واقعہ تھا۔" ✏️ انہوں نے اس حملے کے وقت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: "یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ہمارے حکام امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات میں مصروف تھے اور ایران کی جانب سے کسی فوجی یا سخت اقدام کا کوئی اشارہ موجود نہیں تھا۔" ✏️ رہبر انقلاب نے فرمایا: "شروع سے ہی یہ شک تھا کہ اس خبیثانہ اقدام میں امریکہ ملوث ہے، اور امریکی حکام کے حالیہ بیانات اس شک کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔" ✏️ آپ نے تاکید کی: "ملت ایران کسی بھی مسلط کردہ جنگ، صلح یا حکم کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔ میں اہل فکر، قلم اور خاص طور پر وہ لوگ جو عالمی رائے عامہ سے مخاطب ہوتے ہیں، سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ان مفاہیم کو واضح کریں اور دشمن کو اپنی دھوکہ دہی پر مبنی پروپیگنڈہ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کا موقع نہ دیں۔" ✏️ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: "صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور جرم کا ارتکاب کیا ہے، اور اسے ضرور سزا ملنی چاہیے — اور وہ سزا پا رہا ہے۔ وہ سخت سزا جو ملت ایران اور اس کی مسلح افواج نے دی ہے، دے رہے ہیں اور آئندہ کے لیے بھی اس کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، دشمن کو کمزور کر چکی ہے۔" ✏️ آپ نے مزید فرمایا: "یہی کہ امریکہ جیسے ان کے دوست میدان میں کود پڑے ہیں، خود اس بات کی دلیل ہے کہ صہیونی رژیم شدید کمزوری اور ناتوانی کا شکار ہے۔" ✏️ رہبر انقلاب نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز کلمات کی طرف دوبارہ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: "امریکی صدر اپنے غیر معقول بیانات میں ایرانی قوم سے تسلیم ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ہم ان سے کہتے ہیں: اولاً، دھمکیاں انہیں دی جاتی ہیں جو دھمکی سے ڈرتے ہوں، جب کہ ملت ایران اس آیہ شریفہ پر ایمان رکھتی ہے کہ: > "وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ" اور دھمکیاں ملت ایران کے افکار و اعمال پر کبھی اثر نہیں ڈال سکتیں۔ ثانیاً، ملت ایران کو تسلیم ہونے کی دعوت دینا کوئی عقل مندانہ بات نہیں۔ جو لوگ ایران اور اس کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ قوم کبھی تسلیم نہیں ہوگی اور کسی بھی جارحیت کے آگے نہیں جھکے گی۔"** ✏️ آپ نے یاد دہانی کرائی: "امریکی اور خطے کی سیاست سے واقف افراد بخوبی جانتے ہیں کہ اگر امریکہ اس قضیے میں داخل ہوا، تو یہ اس کے لیے صد فیصد نقصان دہ ہوگا، اور اسے ایسی ضرب لگے گی جس کا نقصان ایران کو پہنچنے والی ضرب سے کہیں زیادہ ہوگا۔" ✏️ رہبر معظم انقلاب نے پرزور انداز میں فرمایا: "اگر امریکہ اس میدان میں فوجی مداخلت کرے گا تو وہ بلا شبہ ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔" ✏️ حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے ایرانی قوم کو ایک بار پھر نصیحت کی کہ اس آیت شریفہ کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں: > "وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ" اور فرمایا: "زندگی کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں، خاص طور پر وہ لوگ جو خدمت خلق، تبلیغ اور وضاحت کے کام انجام دے رہے ہیں۔ یہ سب اپنے کام کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں اور خدا پر توکل رکھیں، کہ بے شک " "وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ" ✏️ آپ نے آخر میں تاکید کی: "خداوند متعال یقینی طور پر ملت ایران، حق اور حقیقت کو کامیاب کرے گا۔" 📱 *انقلابی میڈیا - مختصر خبرنامہ* https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U
❤️ 👍 🤍 🤲 18

Comments