علم و کتاب
علم و کتاب
June 13, 2025 at 01:09 PM
*اہلِ عقل کی نظریاتی کمزوریاں* معارف، نومبر ۱۹۴۱ء کے شذرات میں علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللّٰه علیہ، ایک جگہ لکھتے ہیں: اہلِ عقل کے نظریہ کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ اس میں دین پر براہِ راست، قلبی یقین کے بجائے، عقلیات کے سہارے یقینِ ثانوی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ سہارا جہاں ہٹا، عقائد و اعمال کی ساری عمارت نیچے بیٹھ جاتی ہے۔ اس کی دوسری کمزوری یہ ہے کہ چوں کہ اس میں دین کی کوئی مستقل حیثیت قائم نہیں رہتی، بلکہ ہر عصر اور ہر زمانہ میں اس کے نئے نئے قالب بدلتے رہتے ہیں اور اس کی نئی نئی شکلیں نکلتی رہتی ہیں، اس لیے یہیں سے فرقہ آرائی کا سامان پیدا ہوتا ہے اور نئے نئے فرقوں کا ظہور ہوتا ہے اور پھر ہر طرف سے "اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا" کی لعنت برسنے لگتی ہے۔ شذراتِ سلیمانی، حصہ: سوم/صفحہ: ۲۷۰/مطالعاتی پیشکش: طارق علی عباسی https://whatsapp.com/channel/0029Vahcr7L4NVitnhxGr60B

Comments