
علم و کتاب
June 17, 2025 at 03:55 PM
*ایمان کی سلامتی*
فیلسوفِ اسلام، مولانا عبد الباری ندوی رحمۃ اللّٰه علیہ نے لکھا ہے: دین کا سب سے گراں اور انمول سرمایہ، ایمان ہے، لیکن اس دورِ دجل و فتن کی ساری زندگی، سب سے زیادہ ایمان ہی کی دشمن ہے۔ اس کے علومِ عقیلہ و فلسفیہ سے بڑھ کر اس کی عام تعلیم و تہذیب، سیاست و حکومت، تمدن و معیشت، اخلاق و معاشرت، غرض ہر ہر چیز، دق کے جراثیم کی طرح اندر ہی اندر اور اکثر غیر شعوری طور پر بے خبری ہی میں، ایمان کو ضعیف و مضمحل کرتے کرتے بالآخر فنا یا زندہ درگور کرکے رہتی ہے۔ بچے کھچے خالص دینی گھرانے اور خالص دینی تعلیم گاہیں تک ان ایمان کش اثرات کی دست برد سے محفوظ نہیں۔
تجدیدِ تصوف و سلوک، صفحہ: ۲۰۵/مطالعاتی پیشکش: طارق علی عباسی
(علم و کتاب گروپ)
https://whatsapp.com/channel/0029Vahcr7L4NVitnhxGr60B
👍
1