🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
June 15, 2025 at 11:33 AM
عیدِ غدیر اگر رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان پر عید بنتی ہے کہ: " جس کا میں مولا ، اُس کا علی مولا ۔ " تو پھر اِس فرمان پر بھی عید منانی چاہیے: " علی مجھ سے ہے ، میں علی سے ہوں ۔ " نیز اس کے علاوہ بیسیوں فرامینِ مصطفی ﷺ جو حضرت علی پاک ، اور آپ کی‌ اولادِ اطہار کے فضائل میں ہیں ، ان پر عید کیوں نہیں منائی جاتی ؟؟ آجا کے رو ا ف ض کے اتباع میں " عیدِ غدیر " ہی کیوں مناتے ہیں !! ہمارے بعض اپنے بھی کہتے ہیں کہ: اہل سنت فلاں فلاں ولی اللہ کا عرس جو مناتے ہیں ، اگر عیدِ غدیر منا لیں تو کیا حرج ہے ؟ او بھئی ! اہلِ سنت عرسِ مولا علی منائیں ، یا صدیق و فاروق اور حسن و حسین رضی اللہ عن جمیعھم کا عرس منائیں ، اس میں تو کسی سُنی کو کلام ہی نہیں ؛ عرس کے ساتھ " عید غدیر " کا موازنہ چہ معنیٰ دارد ؟! اگر آپ کی یہ توجیہ مان لی جائے تو پھر : جس دن رسول اللہ ﷺ نے صدیق اکبر کو مصلیٰ امامت تفویض کیا تھا اس دن " عیدِ خلافت و امامت " منانی چاہیے ۔ جس دن سید عالم ﷺ نے امام حسن مجتبی کو: سردار فرما کر ، مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں میں صلح کرانے والا کہا تھا ، اس دن " عید مصالحت " منانی چاہیے ۔ لیکن آپ نہیں مناتے ، آخر کیوں ؟؟ قُرۃُ عَینی و سَکینۃ قَلبی سیدنا علی فداہ ابی وامی کے ہر فضل و کمال کو بہ دل و جان تسلیم کریں ، لیکن راف ض یوں والے اوٹ پٹانگ سے پرہیز کریں ؛ یہ قوم غیر محسوس طریقے سے آپ کو جادۂ مستقیم سےمنحرف کر دے گی ۔ اہل بیت پاک اور صحابہ کرام سے اہل سنت والی سچی محبت کریں ، رفض و خروج والے استحالوں سے بچیں ؛ آپ ان نفوس سے اللہ و رسول کے لیے محبت کرتے ہیں ، نہ کہ کسی کی ضِد اور چِڑ میں !! اللہ کریم ﷻ ہمیں مسلک اہل‌سنت پر قائم و دائم رکھے ، اور ہر بری بدعت سے محفوظ فرمائے ۔ خاکِ راہِ حجاز لقمان شاہد 26.6.2024 م
❤️ 👍 💝 💯 🖐️ 🙏 🤍 🫶 25

Comments