Pakistan Peoples Party Digital
Pakistan Peoples Party Digital
June 20, 2025 at 07:19 AM
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے اپنے 11 روزہ سفارتی دورے کی کامیاب تکمیل کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے ایک متحرک آواز بن کر ابھرے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے 11 روزہ دورے کے دوران اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکی سینیٹ اور کانگریس کے 25 اراکین سے ملاقاتیں کیں جبکہ اقوام متحدہ کے 15 سے زائد اعلیٰ عہدیداروں اور مستقل مشنوں سے ملاقاتیں کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ و بیلجئم میں حکومتی و سیاسی نمائندوں سے 17 سے زائد ملاقاتیں کیں جبکہ سات تھنک ٹینکس اور پالیسی ساز اداروں سے خطاب کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا کے 17 عالمی اداروں نے انٹرویوز بھی لئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 11 دنوں میں مجموعی طور پر 64 سرگرمیاں کامیابی سے انجام پذیر ہوئیں، جو امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں، جبکہ بھارت کے جارحانہ انداز اور غلط معلومات کی مہمات کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔ ان کی پراعتماد سفارت کاری اور واضح پیغام رسانی نے عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو نئی شکل دی ہے اور اندرون و بیرون ملک پذیرائی حاصل کی ہے۔ #proudofbilawal
❤️ 👍 9

Comments