Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
May 24, 2025 at 06:29 AM
اک ماں اور 9 بچوں کی لاشیں ڈاکٹر آلاء النجار فلسطین کی مشہور ماہر امراض اطفال (چلڈرن اسپیشلسٹ) ہیں۔ غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ کل شام بمباری کے نتیجے میں بری طرح جھلس کر شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کو وہ وصول کر رہی تھیں کہ ایک لاش دیکھ کر ان پہ قیامت ٹوٹ پڑی۔ یہ ان کے اپنے لخت جگر کا بے جان جسم تھا۔ پھر مزید بچوں کی لاشیں دیکھیں تو وہ بھی اپنے ہی گوشہ ہائے جگر تھے۔ بڑے بیٹے یحییٰ سے لے کر معصوم سیدین تک، ڈاکٹر آلاء النجار کے 9 بچے سب کے سب جام شہادت نوش کر چکے تھے۔ ان کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ کچھ دیر قبل ہونے والی دجالی بمباری میں انہی کا گھر نشانہ بنا ہے۔ پہاڑ جیسے عزم و ہمت والی عظیم ماں نے بڑے تحمل سے اپنے سات بچوں کی جلی ہوئی لاشوں کے ٹکڑے وصول کیے اور تاریخ استقامت میں اک اور روشن باب کا اضافہ کیا۔ تاہم بعد میں صنف نازک نے صدمے کا یہ ہمالیہ برداشت نہ کرسکی اور بے ہوش ہو کر گر گئی۔ ان 9 بچوں کے ساتھ خاندان کے 2 دیگر افراد بھی شہید ہوئے۔ تاہم ڈاکٹر صاحبہ ایک بیٹا آدم اور ان کے شوہر ڈاکٹر حمدی زخمی اور آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ناصر اسپتال نے اپنی ویب سائٹ پر ڈاکٹر آلاء النجار کے شہید بچوں کے نام شائع کیے: 1. یحییٰ حمدی النجار 2. رکان حمدی النجار 3. رسلان حمدی النجار 4. جبران حمدی النجار 5. ایف حمدی النجار 6. ریفان حمدی النجار 7. سیدین حمدی النجار 8. لقمان حمدی النجار 9. سیدرا حمدی النجار
Image from Zia Chitrali Official: اک ماں اور 9 بچوں کی لاشیں  ڈاکٹر آلاء النجار فلسطین کی مشہور ماہر امر...
😢 😭 🤲 💔 ❤️ 😂 👍 🙏 🇵🇸 😮 661

Comments