
@Makhfiyaat_quotes📝
June 2, 2025 at 12:13 AM
جون وہ مہینہ ہے جس میں سال کا نصف پورا ہوتا ہے، کرہ ارض کے شمالی نصف میں گرمی اپنے جوبن پر اور جنوبی نصف پر موسم سرما کا سایہ پھیل جاتا ہے، یہاں اس کے دن طویل اور راتیں مختصر ہوتی ہیں ، نارنجی شفق اور ابر آلود صبحیں اس کا خاصہ ہیں ، اس ماہ گلاب خوب کِھلتے ہیں اور ڈھیر سارے میٹھے پھل اس کی پیداوار ہیں، گرم علاقوں میں اس کے اواخر میں برسات شروع ہوجاتی ہے ، اس ماہ کا چاند توتِ فرنگی کا رنگ لیئے نکلتی ہے ، نارنجی اور گلابی پن کی آمیزش لیئے ہوئے ، مغرب میں مختلف قسم کی بیریاں اور مشرق ایشیاء میں آم اس کی خاص سوغات ہوتی ہے کھجوروں کے کچے پن اترتے ہیں جنہیں ماہ جون کی گرمی خوب پکا دیتی ہے ، نہریں اور دریا جولانی بھرتے ہیں ، کہیں لُو تو کہیں حبس کا سما ہوتا ہے ، مشرق میں اسکے ایام گرمی کی بلوغت کا اور مغرب میں زمستان کے اختتام کا پیغام لیئے آتے ہیں، پاک ہے وہ ذات جس نے اس کائنات کو تنوع اور اقسام سے مزین فرمایا۔۔۔!!!!
#مخفیات

❤️
👍
20