ISLAMIC Channel
ISLAMIC Channel
June 2, 2025 at 04:32 PM
*اساتذہ کے لئے مفیدباتیں* ✒کبھی بھی بغیر مرض کے مرض کی رخصت نہ لیں کہ اس سے آپ دو گناہوں کو جمع کریں گے :جھوٹ اور حرام مال کھانا...اور اللہ کی قسم اللہ کا خوف اور تقوی سب سے بہترچیز ہے... ✒ اپنے طالب علموں کی غلطیوں کو درگزر کریں کیونکہ نہ تو فرشتے ہیں اور نہ شیاطین..اور آپ انکے مربی ہیں.. ✒اپنے طالب علموں کے لیے اپنی محبت اور فکر کا اظہار کریں اس سے انکے دلوں میں آپکے لیے جگہ بنے گی... ✒یاد رکھیں کہ بہت سے لوگ اپنے اساتذہ کے حوصلہ افزائی والے ایک جملے سے عظیم بن گئے اور بلندیوں پہ پہنچ گئے تو آپ بھی عظیم لوگ بنانے والے بنیں... ✒اپنے معاملات کو طلبہ کے ساتھ اچھا رکھیں تاکہ آپ موت کے بعد بھی انکی دعاؤں کا حصہ بنے ر ہیں... ✒آپکے سبق کا ہر منٹ طالب علم کا حق ہے اگر آپ ضائع کرتے ہیں تو قیامت کے دن آپ سے سوال ہوگا... ✒نوجوان نسل کی اصلاح کر کے اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں... ✒اپنی نیت کو خالص رکھیں آپ کا کام نبیوں والا کام ہے ،اجر کی امید اور اخلاص سے کام کریں تو آپکا پورا دن نیکیوں میں لکھا جائے گا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaEIR9iAzNbty0EHGp0h
Image from ISLAMIC Channel: *اساتذہ کے لئے مفیدباتیں*  ✒کبھی بھی بغیر مرض کے مرض کی رخصت نہ لیں کہ...

Comments