قناة تعلیم العربية للناطقین بغیرھا
قناة تعلیم العربية للناطقین بغیرھا
June 15, 2025 at 06:51 AM
الحوار السابع عشر للمتقدمين ١- كَيْفَ تَجِدُ الْحَرَّ فِي هَذِهِ الْمَدِينَةِ؟ آپ کو اس شہر کی گرمی کیسی لگتی ہے؟ ٢- إِنَّهُ شَدِيدٌ جِدًّا، لَا يُطَاقُ فِي بَعْضِ الْأَيَّامِ. یہ بہت شدید ہوتی ہے، بعض دنوں میں تو بالکل برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔ ١- هَلْ تَبْلُغُ دَرَجَةُ الْحَرَارَةِ أَرْقَامًا عَالِيَةً؟ کیا درجہ حرارت بہت بلند ہو جاتا ہے؟ ٢- نَعَمْ، فِي بَعْضِ الْأَيَّامِ تَصِلُ إِلَى أَرْبَعِينَ دَرَجَةً أَوْ أَكْثَرَ. جی ہاں، بعض دنوں میں یہ چالیس درجے یا اس سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ ١- وَكَيْفَ يَتَصَرَّفُ النَّاسُ فِي هَذَا الْحَرِّ؟ اور لوگ اس گرمی میں کیا کرتے ہیں؟ ٢- يَبْقَوْنَ فِي بُيُوتِهِمْ خِلَالَ الظَّهِيرَةِ، وَيَخْرُجُونَ فِي السَّاعَاتِ الْمُتَأَخِّرَةِ. دوپہر کے وقت گھروں میں رہتے ہیں، اور شام کے دیر وقت باہر نکلتے ہیں۔ ١- هَلْ هُنَاكَ انْقِطَاعٌ فِي الْكَهْرَبَاءِ أَيضًا؟ کیا یہاں بجلی بھی چلی جاتی ہے؟ ٢- أَجَلْ، وَذَلِكَ يَزِيدُ الْمَعَانَاةَ فِي أَيَّامِ الْحَرِّ. جی ہاں، اور یہ گرمی کے دنوں میں مصیبت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ ١- هَلْ تَسْتَعْمِلُونَ أَجْهِزَةَ التَّبْرِيدِ؟ کیا آپ لوگ کولنگ کے آلات استعمال کرتے ہیں؟ ٢- نَعَمْ، نَسْتَعْمِلُ الْمِرْوَحَاتِ وَالْمُكَيِّفَاتِ مَا اسْتَطَعْنَا. جی ہاں، ہم پنکھے اور اے سی استعمال کرتے ہیں جب ممکن ہو۔ ١- وَمَاذَا عَنِ الْمِيَاهِ؟ هَلْ تَبْقَى بَارِدَةً؟ اور پانی کا کیا حال ہے؟ کیا وہ ٹھنڈا رہتا ہے؟ ٢- لَا، فَإِنَّ الْمِيَاهَ تُصْبِحُ سَاخِنَةً كَأَنَّهَا فِي إِنَاءٍ عَلَى النَّارِ. نہیں، پانی ایسا گرم ہو جاتا ہے جیسے آگ پر رکھے ہوئے برتن میں ہو۔ ١- هَلْ تُقَامُ أَنْشِطَةٌ خَارِجِيَّةٌ فِي فَصْلِ الصَّيْفِ؟ کیا گرمیوں میں باہر کے سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں؟ ٢- نَادِرًا، فَأَكْثَرُ النَّاسِ يُفَضِّلُونَ الْمَكَانَ الْمُكَيَّفَ. شاذ و نادر، زیادہ تر لوگ ٹھنڈے مقامات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ١- لِمَاذَا لَمْ تُسَافِرْ إِلَى مَكَانٍ أَبْرَدَ؟ آپ کسی ٹھنڈی جگہ کا سفر کیوں نہیں کرتے؟ ٢- لِضِيقِ الْوَقْتِ وَكَثْرَةِ الْمَسْؤُولِيَّاتِ، لَا أَجِدُ فُرْصَةً. وقت کی تنگی اور ذمہ داریوں کی کثرت کے باعث مجھے موقع نہیں ملتا۔ ١- نَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُخَفِّفَ عَنَّا وَعَنْكُمْ شِدَّةَ الْحَرِّ. اللہ تعالیٰ ہم سب پر سے گرمی کی شدت کو کم فرمائے۔ ٢- آمِينَ، وَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا. آمین، اور اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
❤️ 👍 3

Comments