
سبق آموز واقعات وحکایات
June 20, 2025 at 12:17 AM
⚂⚂⚂.
▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*■ امھات المومنین ■*
*⚂ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا ⚂*
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
★ *پوسٹ–24_* ★
─━━━════●■●════━━━─
*❀_ سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہا _,"*
*★_ آپ کا نام زینب تھا، والد کا نام خزیمہ بن حارث تھا، زمانہ جاہلیت میں بھی آپ کو ام لمساکین کہا جاتا تھا، یعنی مسکینوں کی ماں _, رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آنے سے پہلے سیدنا عبد اللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، سیدنا عبداللہ بن جحش تین ہجری میں غزوہ احد میں شہید ہو گئے، اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے نکاح فرمایا، آپ بہت رحم دل اور سخی تھیں، غریبوں اور مسکینوں کو کھلے دل سے کھانا کھلاتی تھیں، اسلام لانے سے پہلے بھی آپ کا یہی معمول تھا، آپ کا انتقال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں تیس سال کی عمر میں ہوا _,"*
*★_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صرف چند ماہ ہی گزار سکیں، آپ کی وفات ربیع الآخر کے مہینے کی آخری تاریخوں میں ہجرت سے تین سال تین ماہ بعد ہوئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نمازے جنازہ پڑھائی، آپ سب سے کم مدت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہیں _,"*
*★_ تاریخ کی کتابوں میں آپ کے زیادہ حالات نہیں ملتے، اللہ کی آپ پر کروڑوں رحمتیں ہوں _,"*
Follow the سبق آموز واقعات وحکایات channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VakTRESC6ZvcoptOLM2o
❤️
2