VOICE OF SARAWAN ✍️
VOICE OF SARAWAN ✍️
June 18, 2025 at 07:04 PM
اظہار تشکر شکریہ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، پیرہ رئیس رئیسانی صاحب سوشل ورکر جمیعت علماء اسلام صدیق آباد یونٹ کےامیرحافظ عبدالوحید ابابکی اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور پیرہ رئیس رئیسانی صاحب کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے تاقیامت احسان مند رہیں گے، چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی صاحب نے 2022کو ہمارے علاقے کے جو مین روڈ ہے اس کا نوٹس لیکر ساتھ ہی اعلان بھی کردیا اور اسی دوران انہوں نے موٹروے اور NHAکے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا، اور سال 2023کو ڈی سی ہاؤس سے پستہ باغ سریاب تک ترقیاتی منصوبوں کو PSDPمیں شامل کیاجبکہ سال 2024 کوشرین آب روڈ سے لیکر صدیق آباد تک PSDPمیں شامل کیا اور منظوری بھی دیا، صدیق آباد سے باقاعدہ کام کا آغاز بھی کروایا، صدیق آبادشرین آب روڈ زیادہ ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے کہیں بار ان کو لوکیشن بھی تبدیل ہوا ، ایک سروے کےمطابق بارگ سے لیکر مستونگ میجر چوک تک سروے کیاگیا، ٹوٹل 85کروڑ روپےکی لاگت تھا،امسال 2025-26کےبجٹ میں کاریزنوتھ سےشریں آب تک روڈ کو شامل کیا گیا ہے اور منظوری بھی ہوگئی ہے، جو کہ 32کلومیٹر پر مشتمل ہے ، چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی صاحب کےاحسن اقدامات ہے، صدیق آباد شرین آب روڈ ، تفتان ایران اورافغانستان بارڈر کو ملتاہے اس روڈسےعام عوام سےلیکرٹرانسپوٹرزکوبھی سفری سہولت میسر ہوگی خاص طور پر شرین آب، صدیق آباد، توری لیڈی ،دشت بارگ پنچپائی اور کردگاپ کے مکینوں کو یہ سہولیات میسر ، انہوں نے کہا کہ چیف آف ساراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی ، پیرہ رئیس رئیسانی نے 2025-26کے پی ایس ڈی پی میں کلی صدیق آبادواٹرسپلائی اسکیم کا بھی باقاعدہ طور پر منظوری دی ہے ، حافظ عبدالوحید ابابکی نے مزید کہا کہ چیف آف ساراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی صاحب سے ہمارے تعلق چیف آف ساراوان شہید نواب غوث بخش رئیسانی صاحب کے دور سے چلےآرہے ہیں ، چیف آف ساراوان شہیدنواب غوث بخش رئیسانی نے جس طر ح ہمارے بڑوں کو سپورٹ کرتےتھے اسی طرح آج بھی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور پیرہ رئیس رئیسانی صاحب ہمیں سپورٹ کررہے ہیں ، حافظ عبدالوحید ابابکی نے کہا کہ 18فروری 2024 کےالیکشن میں چیف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی صاحب کوہم نے بھرپور سپورٹ کیا زندگی رہی تو انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں بھی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اگلا ٹارگٹ توری کلان کلی ساسولی ہے ، چیف آف ساراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی صاحب کےساتھ توری کلان کلی ساسولی کے بجلی کے مسئلے پر بھی بات چیت ہواہے اور دستاویزات بھی نواب صاحب کے حوالے کیئے ہیں ، صدیق آباد اسکول اپ گریڈیشن کا مسئلہ بھی چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور پیرہ رئیس رئیسانی صاحب نے الحمداللہ حل کروائے ہیں صدیق آباد اسکول اپ گریڈیشن کے حوالے سے پیرہ رئیس رئیسانی صاحب فنانس سیکرٹری عمران زرکون کو ایک لیٹر بھی لکھاہے ، صدیق آباد اسکول کا کیس اب فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ہے، انشاء اللہ جلد اس کی بھی منظوری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان صدیق آباد کے جانب سے چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور پیرہ رئیسانی صاحب کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جاری کردہ پریس سیکرٹری اطلاعات نقیب اللہ ابابکی جمیعت علماءاسلام صدیق آباد یونٹ
Image from VOICE OF SARAWAN ✍️: اظہار تشکر شکریہ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،  پیرہ رئیس...
❤️ 👍 🙏 5

Comments