
AL-Maarij Islamic network
June 14, 2025 at 12:29 PM
"ظالموں کے ذریعے ظالموں سے انتقام"
⇚امام مالک بن دینار تابعی رحمہ اللہ (١٢٣هـ) فرماتے ہیں:
"قَرَأْتُ فِي الزَّبُورِ: إِنِّي أَنْتَقِمُ لِلْمُنَافِقِ بِالْمُنَافِقِ ثُمَّ أَنْتَقِمُ مِنَ الْمُنَافِقِينَ جَمِيعًا وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عز وجل ﴿وَكَذَلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ بَعْضًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ﴾ [الأنعام: ١٢٩]"
’’میں نے زبور میں یہ بات پڑھی ہے کہ میں منافق کے ذریعے منافق سے انتقام لیتا ہوں، پھر سب منافقین سے اکٹھا بدلہ لیتا ہوں۔‘‘ اور قرآن مجید میں یہ بات یوں ہے : ’’اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کمائے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایک دوسرے پر مسلط کردیتے ہیں۔‘‘ (صفة النفاق للفريابي : ٤٥ وسنده صحیح)
⇚حسان بن عطیہ تابعی رحمہ اللہ (١٣٠هـ) سے مروی ہے :
"يعَذِّبُ اللهُ الظَّالِمَ بِالظَّالِمِ، ثُمَّ يُدْخِلُهُمَا النَّارَ جَمِيعًا."
’’اللہ تعالی ظالم کو ظالم کے ذریعے عذاب دیتے ہیں پھر ان دونوں کو جہنم میں داخل کر دیتے ہیں۔‘‘
(حلية الأولياء لأبي نعيم : ٦/٧٤)
⇚ محمد بن المنکدر تابعی رحمہ اللہ (١٣٠هـ) سے مروی ہے، فرماتے ہیں :
"يَقُولُ اللهُ : أَنْتَصِرُ بِمَنْ أُبْغِضُ مِمَّنْ أُبْغِضُ ثُمَّ أُصَيِّرَ كُلًّا إِلَى النَّارِ."
’’اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ میں جس سے نفرت کرتا ہوں اس کے ذریعے سے اُس دوسرے سے انتقام لیتا ہوں جسے میں ناپسند کرتا ہوں، پھر سب کو جہنم میں جھونک دیتا ہوں۔‘‘
(المجالسة وجواهر العلم : ٥/٢٣١)
⇚امام فضیل بن عیاض تبع تابعی رحمہ اللہ (١٨٧هـ) سے مروی ہے :
"إِذَا رَأَيْتَ ظَالِمًا يَنْتَقِمُ مِنْ ظَالِمٍ فَقِفْ، وَانْظُرْ فِيهِ مُتَعَجِّبًا."
’’جب آپ دیکھیں کہ کوئی ظالم کسی دوسرے ظالم سے انتقام لے رہا ہے تو رک جائیں اور بس نگاہِ تعجب سے دیکھیں۔‘‘ (تفسير السمرقندي : ١/٤٨٢)
⇚امام مالک بن انس تبع تابعی رحمہ اللہ (١٧٩هـ) سے مروی ہے :
"يَنْتَقِمُ اللَّهُ مِنْ الظَّالِمِ بِظَالِمٍ، ثُمَّ يَنْتَقِمُ مِنْ كِلَيْهِمَا."
’’اللہ تعالیٰ ایک ظالم سے دوسرے ظالم کے ذریعے انتقام لیتے ہیں، پھر ان دونوں سے اکٹھا انتقام لیتے ہیں۔‘‘
(الجامع لمسائل المدونة لابن يونس الصقلي : ٦/٢٣٨)
👍
❤️
😢
11