
AL-Maarij Islamic network
June 16, 2025 at 02:21 AM
حَسد سے بچو؛ جو اپنے لیے پسند کرتے ہو، وہی اپنے بھائی کیلئے بھی کیا کرو!
نبیﷺ کا فرمایا:
"نہ بغض رکھو اور نہ ایک دوسرے سے حَسد کرو؛
اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ!"
(صحيح مسلم : 2564)
نبیﷺ نے فرمایا:
"لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک باہم حَسد نہیں کریں گے!"
(السلسلة الصحيحة : 3386)
نبیﷺ نے فرمایا:
" کِسی بندے کے دل میں ایمان و حَسد جمع نہیں ہو سکتے!"
(صحيح الجامع : 7620)
نبیﷺ نے فرمایا:
"اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے رازداری کے ساتھ کام لیا کرو؛ کیونکہ ہر نعمت والے سے حَسد کیا جاتا ہے!"
(السلسلة الصحيحة : 1453)
نبیﷺ نے فرمایا:
"حَسد سے بچو! کیونکہ حَسد نیکیوں کو اِس طرح کھا جاتا ہے؛ جیسے ا ٓگ لکڑی کو کھا جاتی ہے!"
(سنن ابوداؤد : 4903)
نبیﷺ نے فرمایا:
"سابقہ اُمتوں کی بیماری تمہاری طرٖف منتقل ہو گئی ہے؛ حَسد اور بغض و عداوت، اور وہ نیکیوں کو زائل کرنے والی ہے!"
(الترغيب و الترهيب : 2695)
"کِسی کافر سے بھی حَسد کرنا جائز نہیں؛ کیونکہ حَسد اللہ کے حکم اور تقدیر پر اعتراض کرنا ہے!"
امام ابن عثيمين رحمه الله
(شرح البخاري : 276/1)
"حَسد فطرت کا سب سے گھٹیا ترین گناہ ہے؛
اور وہ پہلا گناہ ہے، جِس کے ذریعے آسمان پر اللہ کی نافرمانی کی گئی: شیطان کا آدم سے حَسد؛
اور زمین پر قابیل کا ہابیل سے حسد!"
امام ابن الجوزي رحمه الله
(زاد المسير)
"دشمن کے حَسد پر صبر کرو، کیونکہ تمہارا صبر ہی اُسے مار ڈالے گا؛ کیونکہ آگ اُس وقت خود کو ہی کھا جاتی ہے، جب اُسے جلانے کیلئے لکڑی نہ ملے!"
امام ابن المعتز رحمه الله
"جب تک آپ کا دل اِن چیزوں سے پاک نہ ہو، آپ اپنے دل میں کبھی خوشی حاصل نہیں کر سکتے:
غلو، نفرت، حَسد، غیبت اور بغض!"
حکیم لقمان رحمه الله
"جِس شخص سے حَسد کیا جاتا ہو؛ اُس کیلئے سلامتی کی راہ یہ ہے، کہ وہ حاسدوں سے اپنی نعمت کو چُھپائے؛
جیسے یعقوب علیه السلام نے اپنے لختِ جگر یوسف عليه السلام کو خواب مخفی رکھنے کی نصیحت کی تھی!"
امام ابن تيمية رحمه الله
(مجموع الفتاوى : 18/15)
"ہر نعمت کیلئے کوئی نہ کوئی حَسد کرنے والا، اور ہر حق کیلئے کوئی نہ کوئی اِنکار اور مخالفت کرنے والا ضرور ہوتا ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(مفتاح دار السعادة : 128/1)
"حَسد درحقیقت اللہ سے دشمنی کے مرادف ہے؛ کہ یہ اُس بندے کیلئے نعمت کو ناپسند کرتا ہے، جِسے اللہ دینا چاہتا ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(الفوائد : 158/1)
"میں ہر شخص کو راضی کر سکتا ہوں، سوائے حَاسد کے؛ وہ تبھی راضی ہو گا، جب مجھ سے نعمت چِھن جائے!"
سیدنا معاویہ رضی اللَّه عنه
(المجالسة وجواهر العلم : 50/3)
👍
❤️
😢
16