
IK🇴𝐟𝐟𝐜𝐢𝐚𝐥 TODAY
June 19, 2025 at 12:01 PM
*🔴ہمارا نظام انصاف ایک بار پھر ہارگیا🔴*
*کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس؛ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور*
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔
عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔