IK🇴𝐟𝐟𝐜𝐢𝐚𝐥 TODAY
IK🇴𝐟𝐟𝐜𝐢𝐚𝐥 TODAY
June 19, 2025 at 12:02 PM
*جسٹس سرفراز قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ رہیں گے، ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد* اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا اور 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

Comments