Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 13, 2025 at 03:15 AM
📢 رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عظیم ایرانی قوم کے نام پیغام، آج صبح صیہونی حکومت کے جنایتکارانہ حملے کے بعد 👈 آج صبح کے وقت، ہمارے عزیز وطن پر صیہونی حکومت کے جنایتکارانہ حملے کے بعد، حضرت آیت اللہ خامنہ‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملتِ ایران کے نام ایک پیغام جاری فرمایا۔ پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے: 🖼 بسم‌الله الرحمن الرحیم ✏️ اے عظیم ملتِ ایران! آج صبح کے وقت، صیہونی حکومت نے اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں ایک جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ آشکار کر دیا۔ اس حکومت کو سخت سزا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ✏️ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شاء الله، اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ دشمن کے حملوں میں ہمارے چند کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں، ان کے جانشین اور ساتھی بلا تاخیر اپنے فرائض کو جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ۔ ✏️ صیہونی حکومت نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کیا ہے، اور وہ یقینی طور پر اسے پا لے گی۔
Image from Dr.Masoomi: 📢 رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عظیم ایرانی قوم کے نام پیغام، آج صبح صیہ...
😢 ❤️ 😮 6

Comments