Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 14, 2025 at 11:50 AM
*رسول اللہ(ص)نےفرمایا* *خطبہ غدیر* *حضرت مہدی عج اللہ فرجہ الشریف سےمتعلق فرمایا* یاد رکہو کہ آخری امام ہمارا ہی قائم مہدی ہے، وہ ادیان پر غالب آنے والا اور ظالموں سے انتقام لینے والا ہے، وہی قلعوں کو فتح کرنے والا اور ان کو منہدم کرنے والا ہے، وہی مشرکین کے ہر گروہ پرغالب اور ان کی ہدایت کر نے والا ہے ۔ آگاہ ہوجاؤ وہی اولیاء خدا کے خون کا انتقام لینے والا اور دین خدا کا مدد گار ہے جان لو کہ وہ عمیق سمندر سے استفادہ کرنے والا ہے ۔ وہی ہر صاحب فضل پر اس کے فضل اور ہر جاہل پر اس کی جہالت کا نشانہ لگانے والا ہے۔ آگاہ ہو جاوٴ کہ وہی اللہ کا منتخب اور پسندیدہ ہے، وہی ہر علم کا وارث اور اس پر احاطہ رکھنے والا ہے۔ آگاہ ہو جاؤ وہی پروردگار کی طرف سے خبر دینے والا اورآیات الٰہی کو بلند کرنے والا ہے۔ وہی رشید اور صراط مستقیم پر چلنے والا ہے اسی کو اللہ نے اپنا قانون سپرد کیا ہے ۔ اسی کی بشارت دور سابق میں دی گئی ہے ۔ وہی حجت باقی ہے اور اس کے بعد کوئی حجت نہیں ہے ، ہر حق اس کے ساتھ ہے اور ہر نور اس کے پاس ہے، اس پر کوئی غالب آنے والا نہیں ہے وہ زمین پر خدا کا حاکم، مخلوقات میں اس کی طرف سے حَکَم اور خفیہ اور علانیہ ہر مسئلہ میں اس کا امین ہے
Image from Dr.Masoomi: *رسول اللہ(ص)نےفرمایا* *خطبہ غدیر* *حضرت مہدی عج اللہ فرجہ الشریف سےمت...
👍 1

Comments