Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 15, 2025 at 03:39 AM
🔵 اعمال عیدِ غدیر بمعہ آثار و ثواب 🔵 خدا کی قسم کائنات میں عیدِغدیر سے اهم تر کوئی بهی دن نہیں. خدا کی قسم اس دن عید منانے والے کو خدا جتنے انعامات دیتا هے، وہ قابلِ حساب نہیں ہیں. (امام صادق علیہ السلام ) . 1. روزہ رکهنا غدیر كے دن كا روزہ دنیا كی پوری عمر كے روزے كے برابر هے. اور اس روزے کا ثواب اللہ كے نزدیک ہر سال سو حج مقبول اور سو عمرہ مقبولہ انجام دینے والے كے ثواب كے برابر هے. اس دن کا روزہ 60 سال کے گناهوں کا کفاره هے. 2. غسل کرنا 3. نمازِ 18 ذوالحجہ پڑھنا ایك لاكھ حج اور ایك لاكھ عمرہ كے برابر هے 4. عیدی دینا برضائے خدا ایك درہم صدقہ دینا دس لاكھ درہم كے برابر هے. 5. عید منانا اپنے آپ کو بنانا سنوارنا، خوشبو لگانا، خوشی ظاهر کرنا، دوسروں کو خوش کرنا. خدا اس کے تمام چهوٹے بڑے گناہ معاف کر دیتا هے، اور کچھ فرشتوں کی ذمہ داری لگاتا هے کہ اس کیلئے مسلسل نیکیاں لکهتے جائیں اور اس کے درجات میں اضافہ کرتے جائیں تا کہ وہ اس عظیم دن کے لائق بن جائے. ایسا انسان اگر مر جائے تو شہید جائیگا اور اگر زندہ رهے تو کامیاب و سعادتمند زندگی کریگا. 6. گهر میں شیرینی تقسیم کرنا، اچها کهانا پکانا وغیرہ. اس سے مال و رزق میں برکت هوتی هے اور روزگار بہتر هوتا هے. 7. ہر ایک سے مسکرا کر ملنا غدیر کے دن اس عمل سے ہزار حاجتیں پوری هوتی ہیں. 8. همسائیوں کے گهر شیرینی یا کهانا بهیجنا، رشتہ داروں سے ملاقات کرنا، دوستوں سے ملاقات، ایکدوسرے کے گهر جانا. جو ایسا کرے گا پرور دگار عالم اس كی قبر میں ستر نور داخل كرے گا اور اسكی قبر كشادہ كردی جائے گی اور اس كی قبر مطاف ملائكہ ہوگی ہر روز ستر ہزار فرشتے اس كے قبر كی زیارت كریں گے اور اس كو جنت كی بشارت دیں گے. اس شخص کے روزگار، مال اور عمر میں برکت هو گی. 9. اگر استطاعت نہیں تو قرض لے. قرض لینا اسلام میں اچها عمل نہیں لیکن غدیر کے دن کے عظیم آثار والے اعمال کیلئے حتی قرض لیکر یہ اعمال انجام دے تا کہ انبیاء و اولیاء و شہداء کی همراهی ملے. اور عمر و مال و روزگار میں برکت هو. امام علی(ع) نے فرمایا میں ضمانت لیتا هوں کہ یہ قرض ادا هو گا. 10. زیادہ سے زیادہ افراد کو اس عید کی مبارکباد دینا جب مومن اپنے مومن بھائی سے ملاقات كرے تو اس سے یہ كہناچاہئے ” الحمد لّلہ الذی جلعنا من المتمسكین بولایة امیر المومنین والائمة علیہم السلام۔“ اس طرح تمام انبیاء و اولیائے الہی اور شہداء کی همراهی هوتی هے. اور همارے حق میں مستجاب دعائیں ہوتیں ہیں. 11. کسی دوست یا غریب کی مالی مدد کرکے، یا کهانا کهلا کر، نئے کپڑے دیکر. ایسا کرنے والا کفر اور فقر سے محفوظ رهے گا. ہر ایك درهم کا ثواب دس لاكھ درہم كے برابر هے. 12. روزه دار کو افطار کرانا گویا اس نےفئام فئام مومنوں كو افطار كرایا هے. امام علی نے فئام فئام كہتے ہوئے انگلیوں پر دس تک شمار كیا. ایک شخص اٹھا اور سوال كیا اے امیر المومنین! فئام كیا هے؟ فرمایا: ایک لاكھ انبیاء، صدیق اور شہداء. یعنی ایک لاکھ ضربِ ایک لاکھ 13. زیارت امام علی علیہ السلام پڑھنا توجہ و محبت کیساتھ بہتر هے زیارتِ امین الله پڑھے 14. غدیر كے دن سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: الحمد لله الذی جعل كمال دینہ وتمام نعمتہ بولایة امیرالمومنین علی بن ابی طالب 15. یہ مختصر دعا مذكورہ اعمال شروع كرنے سے پہلے تم بھی یہ تعویذ اپنے لئے بناوٴ تاكہ موانع و مشكلات سے بچاوٴ ہو سكے اور وہ تعویذ یہ هے ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم خیرالاسماء، بسم اللہ رب الآخرة والاولیٰ و رب الارض والسماء الذی لایضر مع اسمہ كید الاعدا ء وبہا تدفع كل الاسواء۔“ اگر لوگ اس دن کی فضیلت سمجھ جائیں (اور عمل کریں) تو یقیناً فرشتے هر دن اس سے دس مرتبہ مصافحہ کرینگے. (امام رضا علیہ السلام) 🌴🌾🌷🌼🌻 :::: ملتمس دعا 🤲🏻 العبـــــــدمعصــــــــومی ::::
Image from Dr.Masoomi: 🔵 اعمال عیدِ غدیر بمعہ آثار و ثواب 🔵  خدا کی قسم کائنات میں عیدِغدیر...
❤️ 3

Comments