Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 15, 2025 at 08:08 AM
عید غدیر – عیدِ ولایت عیدِ جہانِ خلقت - عیدِ مقصدِ حیات دل و جان و ایمان کی گہرائیوں سے آپ سب کو، آپ کی پوری فیملی کو پیشگی مبارک هو مورخہ 18 ذی الحجہ بمطابق 15 جون 2025 بروز اتوار . اس عظیم و پرمسرت عید پر نئے کپڑے پہنیں اور عقیدہ و عقیدت کا کهل کر عاشقانہ اظہار کرکے یہ عظیم اجر و اثر حاصل کریں. . امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں ((( جو کوئی عیدِ غدیر کے دن اپنی زینت کرے یعنی پاک و صاف هو اور نئے کپڑے پہنے خدا اس کے تمام چهوٹے بڑے گناہ معاف کر دیتا هے، اور کچھ فرشتوں کی ذمہ داری لگاتا هے کہ اس کیلئے مسلسل نیکیاں لکهتے جائیں اور اس کے درجات میں اضافہ کرتے جائیں تا کہ وہ اس عظیم دن کے لائق بن جائے. ایسا انسان اگر مر جائے تو شہید جائیگا اور اگر زندہ رهے تو کامیاب و سعادتمند زندگی کریگا.))) بحوالہ کتابِ بزرگ عارف سید ابن طاؤس، اقبال الاعمال، فصل ششم . ولایتِ اهلبیت(ع) جو درحقیت ولایتِ خدا هے، سے عاشقانہ لگاؤ اور معرفت، اور اس کا اس طرح سے عملی اظہار جو اس عقیدہ و عقیدت کے پرچار اور پھیلاؤ کا باعث بهی بنے، یقیناً ایسے اجر و ثواب و اثر سے همکنار کرتا هے. اس میں کوئی شک نہیں، کوئی تعجب بهی نہیں. ولایتِ اهلبیت(ع)، آب حیات هے معجزہ هے. الحمد لله خدا کا شکر کئی ایسے دوستوں کو جانتا هوں جنکے غدیری کپڑے درزی کے پاس ہیں. آپ بهی بنا سکتے ہیں، یا کم سے کم ریڈی میڈ خرید سکتے ہیں. اور کئی نادار کو کپڑے دلوا دیں تو نور علی نور... . . دوسروں کو اطلاع بهی دیں اور ولایتِ اهلبیت(ع) کے پرچار میں علماء مجتہدین اور شہداء و صدیقین کی همراهی کریں.
Image from Dr.Masoomi: عید غدیر – عیدِ ولایت  عیدِ جہانِ خلقت  - عیدِ مقصدِ حیات  دل و جان و ...
❤️ 2

Comments